EPAPER
Updated: December 20, 2019, 6:09 PM IST | Taleemi Inquilab Desk
چارلس اول انگلستان، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے بادشاہ تھے۔ وہ ۱۶۲۵ء تا ۱۶۴۹ء (اپنی موت تک) تخت نشین رہے تھے۔ برطانیہ کی خانہ جنگی کے عروج پر چارلس اول کو سزائے موت دے دی گئی تھی اور اولیور کرموئل کو کامن ویلتھ ریپبلکن کے قیام تحت پہلا لارڈ بنایا گیا تھا۔
چارلس اول انگلستان، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے بادشاہ تھے۔ وہ ۱۶۲۵ء تا ۱۶۴۹ء (اپنی موت تک) تخت نشین رہے تھے۔
برطانیہ کی خانہ جنگی کے عروج پر چارلس اول کو سزائے موت دے دی گئی تھی اور اولیور کرموئل کو کامن ویلتھ ریپبلکن کے قیام تحت پہلا لارڈ بنایا گیا تھا۔ مؤرخین کہتے ہیں کہ روم کے ۷؍ شہنشاہوں، انگلستان کے اسٹوارٹ خاندان کے ۲؍ بادشاہوں اور فرانس کے ۱۰؍ بادشاہوں میں سے ۲؍ قابل ذکر نام روم کے چارلس اول ، جو شارلیمان کے نام سے جانے جاتے ہیں اور انگلستان کے چارلس اول ہیں جو جیمز اول کے بیٹے تھے۔
۱۶۲۵ء میں بادشاہ بننے کے بعد ابتدائی ۴؍ برسوں میں انہوں نے پارلیمنٹ قائم کی اور تینوں ہی کو منسوخ کردیا۔ اس کی وجہ پارلیمنٹ کے ایسے مطالبات تھے جنہیں وہ قبول نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ۱۶۲۹ء تک انہوں نے پارلیمنٹ کے بغیر حکمرانی کی۔
بالآخر اولیور کرموئل نے ان کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا اور ان کی فوجوں کو پے درپے شکست دی۔ ۱۶۴۲ء میں چارلس نے برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی فوجوں کا مقابلہ کیا لیکن ۱۶۴۵ء میں اسکاٹ لینڈ کی فوج نے انہیں گرفتار کرلیا اور انگریزی فوج کے حوالے کردیا۔ اس کے بعد ان پر کئی برس مقدمہ چلایا گیا۔ ۱۹۴۹ء میں انہیں غدار قرار دے کر پھانسی دے دی گئی۔
چارلس اول اسکاٹ لینڈ کے ہاؤس آف اسٹوارٹ میں پیدا ہوئے تھے۔تاہم، انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ برطانیہ میں گزارا۔ وہ اسکاٹ لینڈ کے بادشاہ جیمز ششم کے دوسرے بیٹے تھے۔ بڑے بھائی کی موت ہونے کے سبب انہیں وراثت میں بادشاہت سونپی گئی تھی۔ وہ اسپین کی شہزادی سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر اسپین کے بادشاہ نے اس رشتہ سے انکار کردیا جس کے بعد انہوں نے فرانس کی شہزادی سے شادی کی۔ بچپن میں وہ کافی کمزور تھے اور انہیں بات کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ تاہم، عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی کمزوری ختم ہوتی گئی۔ انہیں مختلف زبانیں سیکھنے کا شوق تھا نیز مصوری سے خاصا لگاؤ تھے۔ وہ اپنے دور کے مشہور مصوروں کو انگلینڈ مدعو کرتے تھے اور انہیں وہاں کام کرنے کی پیشکش کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ شکار کرنے اور یورپ بھر سے مختلف فن پارے جمع کرنے میں گزارا۔ ان کے محل میں اس وقت کے بیشتر قیمتی اور انوکھے فن پارے موجود تھے۔
اہم بات یہ ہے کہ چارلس اول وہ واحد برطانوی بادشاہ ہیں جنہیں سزائے موت دی گئی تھی۔ برطانیہ کی پہلی خانہ جنگی چارلس اول ہی کی وجہ سے شروع ہوئی تھی۔