Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ۲۰۲۶ء: امریکی ویزوں کا انتظار، ایرانی ٹیم اسپین کے راستے میکسیکو روانہ ہوگی

Updated: June 02, 2026, 10:00 PM IST | Tehran

ایران کی فٹبال ٹیم ویزوں میں تاخیر اور سیاسی کشیدگی کے باوجود آئندہ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹیم اپنی حکمتِ عملی کے تحت اسپین کے راستے میکسیکو روانگی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Iran football team. Photo: INN
ایران فٹبال ٹیم۔ تصویر: آئی این این

ایران کی فٹبال ٹیم، جو آئندہ فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء (جس کی میزبانی امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے) میں حصہ لے رہی ہے، اسپین کے راستے میکسیکو روانہ ہوگی، اگرچہ ابھی تک کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں ہوئے۔ ایران کی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے یہ بات بتائی۔ امریکہ، جہاں ایران کے گروپ مرحلے کے تینوں میچ شیڈول ہیں، اور میکسیکو، جہاں ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران اپنا بیس کیمپ رکھے گی، دونوں نے ابھی تک کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے۔ مہدی تاج نے پیرکو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک اسپورٹس پروگرام میں کہا:’’ہم سنیچرکو اسپین روانہ ہوں گے، اور وہاں سے ٹیم براہ راست میکسیکو کے شہر تیخوانا جائے گی۔ ہم منگل یا اس کے اگلے دن میکسیکو کا ویزا حاصل کر لیں گے، اور پھر امریکی ویزا بھی جلد جاری ہو جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: تاریخی واپسی: عالمی کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ترکی کی ۲۶؍ رکنی ٹیم کا اعلان

ایران گروپ جی میں نیوزی لینڈ، بلجیم اور مصر کے ساتھ شامل ہے۔ ٹیم اپنا پہلا میچ۱۵؍ جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، اسی مقام پر چھ دن بعد بلجیم کے خلاف دوسرا میچ ہوگا، جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ۲۶؍ جون کو سیئٹل میں مصر کے خلاف ہوگا۔ مہدی تاج نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ، جو۲۸؍ فروری کو اس وقت شروع ہوئی جب امریکہ اور اسرائیل نے ملک پر مشترکہ حملے کئے، نے ایران ٹیم کے تمام منصوبے بدل کر رکھ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا:’’ملک کی صورتحال، خصوصاً جنگ نے ہمارے تمام منصوبے متاثر کئے ہیں۔ ہم نے اچھی تیاری کیلئےدوستانہ میچز طے کئے تھے، جن میں اسپین کے خلاف ایک میچ بھی شامل تھا، جو فروری میں منسوخ ہوگیا۔ ‘‘اسی دوران ایرانی ٹیم نے اپنا ورلڈ کپ بیس کیمپ، جو پہلے امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن میں طے تھا، بدل کر شمال مغربی میکسیکو کے سرحدی شہر تیخوانا منتقل کر دیا ہے، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے پیدا ہونے والی کشیدگی برقرار ہے۔ ایران اس وقت ٹورنامنٹ کی تیاری ترکی میں کر رہا ہے۔ جمعہ کو ایران نے انطالیہ میں ہونے والے ایک دوستانہ میچ میں گیمبیا کو 1-3 سے شکست دی، اور وہیں جمعرات کو مالی کے خلاف ایک اور وارم اپ میچ کھیلے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK