Inquilab Logo Happiest Places to Work

میتھی دانہ متعدد بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے

Updated: March 31, 2023, 3:31 PM IST | Mumbai

میتھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور فائبر جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔

Useful fiber is found in fenugreek seeds
میتھی دانہ میں مفید فائبر پایا جاتا ہے

میتھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور فائبر جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔ میتھی دانہ اور اس کے پتے دونوں ہی طبی لحاظ سے مفید ہیں۔پڑھئے میتھی کے فوائد
ذیابیطس سے نجات: میتھی دانہ میٹا بولک بیماریوں جیسا ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ میتھی دانہ ذیابیطس ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو دونوں کیلئے مفید ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار :میتھی دانہ میںفائدہ مند فائبر پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے بھوک کی شدت میں کمی آتی ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ 
 صحت مند بالوں کیلئے:خوبصورت اور گھنے بالوں کیلئے میتھی دانے سے تیار کیا گیا ماسک بالوں پر لگانا مفید ہوتا ہے۔
ہاضمے کیلئے مفید: اس کے بیج استعمال کرنے سے آنتوں کی حرکت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے ہاضمہ کے مسائل میں کمی آتی ہے۔
صحت مند جلد کیلئے:میتھی دانہ فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصانات سے بچاتے ہیں جو جِلد پر سیاہ دھبوں اور جھریوں کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ میتھی دانہ کے استعمال سے جِلد کے دانوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
ورم کش خصوصیات کا حامل:میتھی دانہ میں ورم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو مؤثر طریقے سے جسمانی ورم میں کمی لاتی ہیں۔
غذائی اجزا سے بھر پور:میتھی دانہ میں فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، آئرن اور میگنیشیم شامل ہے۔ یہ تمام غذائی اجزاءصحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بلڈ پریشر کی سطح میں کمی: بلڈ پریشر کے مرض میں میتھی دانے کا استعمال بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول کر سکتا ہے۔ا س کے علاوہ میتھی دانہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK