Inquilab Logo

فارمولاوَن ۲۰۲۳ ء کے سیزن کا آغاز بحرین سےاور اختتام ابوظہبی میں ہوگا

Updated: March 10, 2023, 3:29 PM IST | Abdul Kareem kasam Ali | Mumbai

فارمولاوَن کے نئے سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اور اس کی پہلی گراں پری ریس کا انعقاد بحرین میں گزشتہ ہوئی تھی

photo;INN
تصویر :آئی این این


فارمولاوَن کے نئے سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اور اس کی پہلی گراں پری ریس کا انعقاد بحرین میں گزشتہ ہوئی تھی جس میں میکس ورسٹاپین ڈرائیور نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ فارمولاوَن کا یہ سیزن بھی خلیجی ملک سے شروع ہوکر خلیجی ملک پر ختم ہوگیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فارمولاوَن کی پہلی ریس بحرین میں منعقد ہوئی تھی اور اس کی آخری ریس متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ 
 پہلی فارمولاوَن ریس کا انعقاد بحرین کے الصخیر سرکٹ پر۳؍ تا ۵؍مارچ ۲۰۲۳ء کو ہوا تھا۔اس ریس میںمیکس ورسٹاپین ڈرائیور نے کامیابی حاصل کرلی۔ اسی ماہ میں دوسری گراں پری کا انعقاد ہوگا جوکہ سعودی عرب میں ہوگا۔ سعودی عربین گراں پری کا انعقاد ۱۷؍ تا ۱۹؍ مارچ ہوگا۔ ممکن ہے کہ یہ ریس بھی بحرین گراں پری کی طرح ہی رات کے وقت منعقد کی جائے گی کیونکہ یہاں رات کے وقت موسم خوشگوار رہتا ہے۔ آسٹریلین گراں پری سے فارمولاوَن ریس کا آغاز ہوتا تھا لیکن اس بار اس میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے راؤنڈ ۳؍ میں رکھاگیا ہے۔ آسٹریلیا اس ریس کا انعقاد ۳۱؍ مارچ تا ۲؍اپریل ۲۰۲۳ء کو ہوگی۔ یہ ریس میلبورن کے سرکٹ پر منعقد ہوگی۔ 
 ریس کا چوتھا راؤنڈ آذربائیجان میں مکمل ہوگا۔یہ اپریل کے آخری حصہ میں ہوگی جس کی تاریخ ۲۸؍ سے ۳۰؍ اپریل ہے۔ آذربائیجان گراں پری کی سرکٹ پر ایک قلعہ بھی جوکہ اس ریس کو دلچسپ بنا دیتا ہے۔اپریل میں ریس کیلئے طویل وقف دیا جائے گا۔ ۵؍واں راؤنڈ امریکہ میں ہوگا۔ میامی گراں پری کا انعقاد ۵؍ تا ۷؍مئی ۲۰۲۳ء کو ہوگا۔ اس بار اس کا نام کرپٹو ڈاٹ کام رکھا گیاہے۔ یہ ریس میامی کے سرکٹ پر منعقد کی جائے گی۔ اس کے بعد اپریل کی ۱۹؍سے ۲۱؍ تاریخ تک اٹلی گراں پری کا انعقاد ہوگا۔ اس کے فوری بعد ہی یورپی شہر موناکو میں موناکوگراں پری منعقد کی جائے گی۔ اس کی تاریخ ۲۶؍ سے ۲۸؍اپریل تک ہوگی۔ اسپین میں ۲؍تا ۴؍جون تک فارمولاوَن ریس کے ۸؍ویں راؤنڈ کا انعقاد کیا جائےگا۔ یورپ میں ریس کا سلسلہ یہی ختم ہوگا اور اس کے بعد اس کا  قافلہ آگے بڑھے گا۔ 
 ۹؍ویں راؤنڈ میں کینیڈا گراں پری ہوگی جوکہ ۱۶؍ تا ۱۸؍ جون کو منعقد کی جائےگی۔اس کے بعد فارمولاوَن کا قافلہ یورپ لوٹے گا اور آسٹریا میں ۳۰؍ جون تا ۲؍ جولائی کو ریس منعقد کی جائے گی۔ ۷؍تا ۹؍جولائی آرامکو برٹش گراں پری کا انعقاد ہوگا۔ اس کے بعد ۲۱؍ تا ۲۳؍ جولائی کو ہنگری میں گراں پری ہوگی۔ اس کے اگلے حصے میں ۲۸؍ تا ۳۰؍ جولائی کو بلجیم میں گراں پری منعقد ہوگی۔ ریس کا ۱۴؍واں راؤنڈ ڈچ گراں پری کی شکل میں نیدرلینڈس میں ۲۵؍ تا ۲۷؍ اگست کو ہوگی۔ اس کے بعد اٹلی میں ہی ایک اور گراں پری یکم تا ۳؍ ستمبر کو ہوگی۔ ایشیامیں سنگاپور گراں پری کا انعقاد ۱۵؍ تا ۱۷؍ ستمبر کو ہوگا۔ اس کے بعد جاپان میں ریس کا انعقاد ۲۲؍ تا ۲۴؍ ستمبر ہوگا۔ راؤنڈ ۱۸؍ میں ایک اور خلیجی ملک قطر گراں پری کا انعقاد کرے گا جوکہ ۶؍تا ۸؍ اکتوبر کو ہوگی۔ یونائٹیڈ اسٹیٹس امریکہ گراں پری کا انعقاد ۲۰؍ تا ۲۲ ؍اکتوبر کو ہوگا۔ اس کے بعد میکسیکو گراں پری کا انعقاد ۲۷؍ تا ۲۹؍ اکتوبر کو ہوگا۔ یہ ریس کا ۲۰؍ واں راؤنڈ ہوگا۔ جنوبی امریکہ میں ۳؍ تا ۵؍ نومبر برازیل گراں پری ساؤ پاؤلو میں ہوگی۔ اس کے بعد ۱۶؍ تا ۱۸؍ نومبر لاس ویگاس گراں پری کا انعقاد ہوگا۔ اس سیزن کی آخری گراں پری ابوظہبی گراں پری ۲۴؍ تا ۲۶؍ نومبر کو منعقد کی جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK