Updated: December 31, 2025, 2:27 PM IST
|
Agency
| Doha
گوکیش، سرجی سلوکن کے خلاف اچھی پوزیشن میں تھے اور میچ جیتنے کے قریب تھے لیکن۷۰؍ ویں چال پر میچ مکمل طور پر بدل گیا اور گوکیش واپسی نہیں کر سکے۔
ڈی گوکیش اور سرجی سلوکن میچ کے دوران۔ تصویر: آئی این این
عالمی چمپئن ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش کو ایف آئی ڈی ای (فائیڈ)ورلڈ بلٹز چمپئن شپ میں ۱۲؍ سالہ سرجی سلوکن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک غلطی گوکیش کو بہت مہنگی پڑی اور انہیں نوجوان فائیڈ ماسٹر کے خلاف دھچکا لگا۔ گوکیش چمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ کے ایک سخت میچ میں ہار گئے۔
عالمی چمپئن گوکیش کی بلٹز ریٹنگ۲۶۲۸؍ ہے جو سلوٹکن کی تقریباً۲۴۰۰؍کی ریٹنگ سے ۲۲۸؍ پوائنٹ زیادہ ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کی سطح میں بھی نمایاں فرق ہے ۔ گوکیش ایک سپر گرینڈ ماسٹر ہیں جن کی کلاسیکل ریٹنگ۲۷۵۰؍ سے اوپر ہے۔ دوسری طرف سلوکن کے پاس ایف آئی ڈی ای ماسٹر کا خطاب ہے جو گرینڈ ماسٹر سے۲؍ درجے نیچے ہے۔ اس اہم فرق کے باوجود سلوکن نے گوکیش کو سخت مقابلہ دیا۔
گوکیش سلوکن کے خلاف اچھی پوزیشن میں تھے اور میچ جیتنے کے قریب تھے لیکن۷۰؍ ویں چال پر میچ مکمل طور پر بدل گیا اور گوکیش واپسی نہیں کر سکے۔ سیاہ مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر گوکیش کے پاس صرف۸؍ سیکنڈ باقی تھے جبکہ سلوٹکن کے پاس تقریباً۱۳؍ سیکنڈ تھے۔ گوکیش ایک پیادہ پیچھے تھےلیکن یہ تبادلہ کھیل کو ڈرا کر سکتا تھا۔ گوکیش نے، حالانکہ ہاتھی کے تبادلے کی پیشکش کو مسترد کر دیا اور اپنے جیتنے کے امکانات کو برقرار رکھنے کیلئے ۷۰؍ آر ایف ۴؍ چال چلی۔ یہ فیصلہ مہنگا ثابت ہوا۔ سلوکن نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور جلد ہی ایک بشپ جیت لیا۔ اس کے بعد، گوکیش کی پوزیشن خراب ہوگئی اور ان کے پاس لڑنے کیلئے کوئی پیادہ نہیں بچا، اس لیے انہوں نے تقریباً۱۰؍ چالوں کے بعد شکست تسلیم کرلی۔