• Wed, 31 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شریس ایّر کو ٹیم میں واپسی کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا

Updated: December 31, 2025, 2:19 PM IST | Agency | New Delhi

ائیر فی الحال بنگلور میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) میں صحت یاب ہو رہے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے ۲؍ د ن قبل انہیں فٹ نس کلیئرنس مل بھی سکتا ہے او ر نہیں بھی۔

Shreyas Iyer was injured in the match against Australia in Sydney on October 25. Picture: INN
شریس ایر۲۵؍ اکتوبر کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں زخمی ہوئے تھے۔ تصویر: آئی این این
ہندوستانی بلے باز شریاس ایر کو ٹیم انڈیا میں واپسی کا انتظار کرنا پڑے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں ان کے انتخاب کا امکان نہیں ہے۔ ائیر فی الحال بنگلور میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس ہفتے اس کی صحت یابی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔بی سی سی آئی ذرائع نے میڈیا کوبتایا کہ میڈیکل ٹیم جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ شریاس ون ڈے کرکٹ کے لیے پوری طرح فٹ نہیں ہیں، جس کی وجہ سے ٹیم میں ان کے انتخاب کا امکان نہیں ہے۔بتا دیں کہ سلیکشن کمیٹی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان ایک دو دن  میں کرے گی۔ پہلا میچ ۱۱؍ جنوری کو بڑودہ میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا میں ایر کواسپلین( تلی )میں چوٹ لگی تھی 
شریس ایر دورہ آسٹریلیا میں زخمی ہو گئے تھے۔ وہ۲۵؍ اکتوبر کو سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے یکروزہ میچ میں زخمی ہو گئے تھے، انہیں سڈنی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ایر نے بیک ورڈ پوائنٹ سے پیچھے کی طرف بھاگتے ہوئے الیکس کیری کا شاندار کیچ لیا تھا۔ کیچ کے دوران ان کی بائیں پسلی زخمی ہوگئی تھی۔ اس کے بعد وہ ڈریسنگ روم میں واپس آگئے تھے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
واضح رہےکہ اسپلین جسم کا ایک اہم عضو ہے جو پیٹ کے بائیں جانب پسلیوں کے نیچے واقع  ہوتاہے۔ اس کا بنیادی کام خون کو صاف کرنا ہے۔ یہ خون کے پرانے اور تباہ شدہ سرخ خلیات کو تباہ کر دیتا ہے۔ مزید برآں، یہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ تلی انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہے اور ضرورت پڑنے پر خون اور پلیٹلیٹس کو ذخیرہ کرتی ہے اور جاری کرتی ہے۔
اب ہندوستانی بلے باز شریس ایرچوٹ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو ممبئی میں بغیر کسی پریشانی کے بلے بازی کی۔ اب وہ راحت محسوس کررہے ہیںاور بغیر کسی پریشانی کے بلے بازی کر رہے ہیں۔ تاہم ٹیم انڈیا میں واپسی کے لیے انہیں فٹ نس کلیئرنس کی ضرورت ہوگی۔
 سی او ای کی کیا رائے ہے؟
چوٹ سے صحت یاب ہونے والے شریس ایر کے بارے میں سی او ای کا استدلال ہے کہ ائیر کی بیٹنگ ٹھیک ہے، لیکن ان کے پٹھوں میں ابھی کمزوری ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا’’ان کی بیٹنگ ٹھیک ہے، لیکن آسٹریلیا میں انجری کے بعد ان کا تقریباً۶؍ کلو وزن کم  ہو گیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے اب کچھ وزن بڑھا لیا ہےلیکن پٹھوں میںا بھی کمزوری محسوس ہورہی ہےجس سے ان کی طاقت مزید متاثر ہوئی ہے۔ میڈیکل ٹیم ایر کے ساتھ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی، کیونکہ وہ ون ڈے ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ان کی مکمل صحت یابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے ٹیم کے انتخاب میں شریس ایرکو شامل کرنے سے پہلے سلیکٹرس اور ٹیم مینجمنٹ کو ان کی صحت کے بارے میںبتایاجائے گا۔ 
ایر وجے ہزارے ٹرافی کے لیگ میچوں میں نہیں کھیل رہے ہیں
صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہے شریس ایروجے ہزارے ٹرافی نہیںکھیل رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ ایر ممبئی کے لیے۳؍ اور۶؍ فروری کو لیگ میچ کھیل سکتے ہیں، کیونکہ یہ میچ ٹیم میں سلیکشن کے لیے ان کی میچ فٹ نس کا امتحان ہوتے  لیکن اب اس کا امکان نظر نہیں آتا۔ ہندوستان-نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے آغاز سے صرف ۲؍ دن قبل۹؍ جنوری تک شریس کو فٹ نس کلیئرنس ملنے کی امید ہے، امکان یہ بھی  ہےکہ انہیں فٹ نس کلیئرنس نہ ملے۔ اگر شریاس ائیر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں نہیں کھیلتے ہیں تو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے روتوراج گائیکواڑ کو چوتھے نمبر پربلے بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK