Inquilab Logo

ان چراغوں میں روشنی ہے بہت

Updated: October 02, 2020, 11:24 AM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

دو اکتوبر کو بابائے قوم یعنی گاندھی جی کی ۱۵۱؍ ویں سالگرہ تھی۔ گاندھی جی نے ہمیشہ بھائی چارہ، قومی یکجہتی اور اہنسا کا درس دیا مگر افسوس کہ آج بیشتر لوگ ان کی تعلیمات کو بھول چکے ہیں ۔ ذیل میں طلبہ کیلئے گاندھی جی کے ۲۴؍ اقوال دیئے گئے ہیں جن کا مطالعہ کرکے وہ گاندھی جی کے نظریات کو سمجھنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

۔ اگر نیک نیتی سے دعا کے ساتھ کوشش کی جائے تو وہ کبھی بے کار نہیں جاتی۔ یہ بات یاد رہے کہ انسان کا کام صرف کوشش کرنا ہے، نتیجہ خدا کے ہاتھ ہے۔

۔ جو لوگ اپنی خوشی سے مصیبتوں کی راہ سے گزرتے ہیں وہ اپنے آپ کو اور پوری انسانیت کو بلند کرتے ہیں۔

۔ نفرت سے نفرت کرنے والے کو نقصان پہنچتا ہے۔ اُسے نہیں جس سے نفرت کی جائے۔

۔ راہ راست کا پہلا اصول یہ ہے کہ سچ کہا جائے، سچ سوچا جائے اور سچ پر عمل کیا جائے۔

۔ آج ہمارے لئے کوئی قربانی اس سے زیادہ اعلیٰ نہیں کہ ہم اونچ نیچ اور بھید بھاؤ بھول جائیں ، اور تمام انسانوں کی برابری کا احساس کریں ۔

۔ اعتقاد کے بغیر انسان کی مثال اس قطرۂ بے آب سی ہے جسے سمندر کے باہر پھینک دیا جائے تو تباہ ہونا اس کا مقدر بن جاتا ہے۔ 

۔ نیک نیتی اور عبادت کے جذبہ سے جو کوشش کی جائے وہ کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی۔ انسان کی کامیابی صرف اسی کوشش میں ہے۔

۔ مذاہب انسانوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کیلئے نہیں ، انہیں ملانے کیلئے ہیں ۔

۔ لیڈروں سے جن اوصاف کی امید کی جاتی ہے، وہ ہیں : ہمت، برداشت، بے خوفی اور سب سے بڑھ کر قربانی۔

۔ جو قوم بے شمار قربانیاں دینے سے نہیں ڈرتی، وہ انتہائی بلندی پر پہنچ سکتی ہے۔ قربانی جتنی خالص ہوگی، ترقی اتنی تیز ہوگی۔

۔ قیمتی سے قیمتی تحفوں کو اس وقت بلا تردد تباہ کردینا چاہئے جب وہ ہماری اخلاقی ترقی میں حائل ہونے کی کوشش کریں ۔ 

۔ اقتصادی برابری کے حقیقی معنی یہ ہیں کہ ہر ایک کو اس ضرورت کے مطابق ملے۔

۔ تعلیم سے میری مراد ہے کہ بچے یا انسان کے جسم، دماغ اور دل کے بہترین جوہر کھلیں۔

۔ آؤ ہم خدا سے ڈریں تاکہ انسان کا خوف باقی نہ رہ جائے۔

۔ صحیح تعلیم کا مطلب ہے کہ آپ کے بہترین جوہر کھلیں ۔ انسانیت کی کتاب سے بہتر اور کون سی کتاب ہے۔

۔ عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے، عوام کیلئے، ایک شخص کے حکم پر نہیں چلائی جاسکتی، چاہے وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔

۔ خدمت کی زندگی میں ایثار ہونا چاہئے۔ جو اپنی زندگی دوسروں کیلئے قربان کرسکتا ہے، وہ اپنے لئے کیا بچا رکھے گا۔

۔ ایک چراغ گہرے سے گہرے اندھیرے کو دور کر سکتا ہے۔

۔ آزادی کی لڑائیاں بغیر بھاری قیمت ادا کئے نہیں لڑی جاتیں ۔

۔ پہلے سچائی کو تلاش کرو، پھر خوبصورتی اور نیکی خود بخود آپ کے ہاتھوں میں آجائیں گی۔

۔ غلاموں کے ملک میں غلام ہی حکومت کرتے ہیں اور ان کی منڈیوں میں تاجروں کا راج ہوتا ہے۔

۔ کسی شخص کی پہچان اس کے کپڑوں سے نہیں بلکہ اس کے کردار سے ہوتی ہے۔

۔ ایسے جیو کہ جیسے تمہیں کل مرنا ہے اور ایسے سیکھو کہ جیسے تمہیں ہمیشہ زندہ رہنا ہے۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھو کہ دوسروں کو جو نصیحت کرو پہلے اس پر خود عمل کرو۔

۔ بچائی ہوئی دولت، کمائی ہوئی دولت سے اہم ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK