خلیجی کپ ۲۰۲۶ء کے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں عراق نے کویت کو ۲۔۳؍گول سے شکست دی، تاہم میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی نے مقابلے کا اختتام کشیدہ بنا دیا۔
EPAPER
Updated: September 27, 2026, 9:05 PM IST | Riyadh
خلیجی کپ ۲۰۲۶ء کے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں عراق نے کویت کو ۲۔۳؍گول سے شکست دی، تاہم میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی نے مقابلے کا اختتام کشیدہ بنا دیا۔
خلیجی کپ ۲۰۲۶ء کے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں عراق نے کویت کو ۲۔۳؍گول سے شکست دی، تاہم میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی نے مقابلے کا اختتام کشیدہ بنا دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کو جدہ کے **پرنس عبداللہ الفیصل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ کے بعد پیش آیا۔
یہ بھی پڑھئے:سچن سیواچ باہر، پروین ہڈا اور انکش نے تمغے پکے کیے
میچ ختم ہونے کے بعد جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان سے باہر جانے کی تیاری کررہے تھے تو چند کھلاڑیوں کے درمیان پہلے تلخ گفتگو ہوئی، جس کے بعد معاملہ دھکم پیل اور ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ قطر کے الکاس اسپورٹس کی جانب سے نشر کی جانے والی ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو دھکا دیتے اور الجھتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے مداخلت کرکے صورت حال کو قابو کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق عراقی اسٹرائیکر ایمن حسین نے ابتدا میں کویتی کپتان یوسف ناصر اور عراقی کھلاڑی زیدان اقبال کے درمیان ہونے والی گرما گرم گفتگو کو ختم کرانے کی کوشش کی۔ تاہم صورتحال فوری طور پر مکمل طور پر قابو میں نہیں آئی اور مزید کھلاڑی اس میں شامل ہوگئے، جس کے نتیجے میں میدان میں کشیدگی بڑھ گئی۔ بعد میں کئی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مداخلت کی اور دونوں ٹیموں کے ارکان کو ایک دوسرے سے الگ کیا، جس کے بعد حالات معمول پر آئے اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔
فيديو مشادات بين لاعبين العراق والكويت!!
— كرة الكويت 🇰🇼 (@kuwait_PLg) September 26, 2026
يعني فايز ليش تروح اتحرش بلاعبين فريق خسران 👎#الكويت_العراق pic.twitter.com/5z9wsvm0x7
اس تنازع سے قبل میچ خود بھی انتہائی دلچسپ مرحلے سے گزرا تھا۔ پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا، تاہم دوسرے ہاف میں عراق نے ۵۲؍ویں منٹ میں زیدان اقبال کے گول سے برتری حاصل کرلی۔ کویت نے ۷۵؍ویں منٹ میں یوسف ناصر کی پنالٹی کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا۔ عراق نے ۸۳؍ویں منٹ میں سیف رشید کے گول سے دوبارہ برتری حاصل کی، لیکن یوسف ناصر نے۹۰؍ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کرکے اسکور ۲۔۲؍ کردیا۔
یہ بھی پڑھئے:کافی ود کرن سیزن ۹؍: عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی بار شاہین بھٹ بھی نظر آئیں گی
میچ ڈرا کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا کہ کویت کو انجری ٹائم میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور عبدالوہاب العوضی کو دوسری زرد بتی دکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد عراق کے **کرار نبیل** نے ۹۰+۹؍ویں منٹ میں شاندار دور سے شاٹ کے ذریعے گول کرکے عراق کو۲۔۳؍گول کی فیصلہ کن برتری دلادی۔ بعد کی اطلاعات کے مطابق ایمن حسین نے زیدان اقبال کو اپنے ساتھ لے جاکر کویتی کپتان یوسف ناصر سے ملاقات کرائی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تنازع ختم کردیا۔ اس طرح میچ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
اس کامیابی کے ساتھ عراق نے خلیجی کپ کے گروپ اے میں دو میچوں سے ۴؍ پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔ عراق نے اپنے پہلے میچ میں عمان کے خلاف ۱۔۱؍ سے ڈرا کھیلا تھا، جبکہ کویت کو اپنے دونوں ابتدائی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکا۔ عراق اب گروپ مرحلے کے اگلے اہم مقابلے میں سعودی عرب کا سامنا کرے گا، جبکہ کویت کی اگلی میچ میں عمان سے مقابلہ ہوگا۔ خلیجی کپ ۲۷؍میں گروپ اے سے دو ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔