Inquilab Logo

گوند: اینٹی آکسیڈنٹ اوراینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل

Updated: December 01, 2023, 4:54 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

براؤن گوند کا استعمال انسانی صحت کیلئے بے حد مفید ہے، اس کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

Gond improves digestion. Photo: INN
گوند نظام ہضم کو بہترکرتی ہے۔ تصویر : آئی این این

براؤن گوند کا استعمال انسانی صحت کیلئے بے حد مفید ہے، اس کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ پڑھئے گوند کے فوائد:
معدنیات کا خزانہ: گوند میں کیلشیم، پروٹین، میگنیشیم، اور کچھ خاص قسم کے الکلائڈز پائے جاتے ہیںنیز اس میںاینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
جلد کیلئے بہترین: یہ جلد میں موجودخلیوں کو صحتمند رکھتی ہے اور اُن جراثیم کا خاتمہ کرتی ہےجو جلد کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ چہرے پر داغ دھبے ہونے اور دانوں سے بھی بچاتی ہیں۔
بلڈ شوگر لیول کنٹرول رکھتی ہے: شوگر کے مریضوں کو گوند کے استعمال کی خاص تاکید کی جاتی ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکتی ہے اور اسے کنٹرول میں رکھتی ہے۔
امراض قلب سے نجات : طبی ماہرین کے مطابق جو افراد کولیسٹرول کی بیماری میں مبتلا ہیں وہ گوند کے ذریعے اپنی کولیسٹرول لیول کو بڑھنے سے روک سکتے ہیںنیز یہ دل کی دیگر بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ : یہ جسم میںقوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ گوند گیس کی مختلف بیماریاں ہونےسے بھی انسان کو بچاتی ہے۔
وزن میں کمی: گوند کا استعمال جسم میں میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس کا کام جسم میں موجود غیر ضروری چربی کو ختم کرنا ہے اور یہی وزن میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے۔
ہیٹ اسٹروک کا علاج: اس کا باقاعدہ استعمال سخت گرمی اور لو سے محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK