Inquilab Logo

ہیروشما میموریل ڈے کا انعقاد ۶؍ اگست کو کیا جاتا ہے

Updated: August 07, 2020, 6:53 PM IST | Mumbai

جاپان میں ہر سال ۶؍ اگست کو ہیروشما میموریل ڈے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ ۱۹۴۵ء میں دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے ۲؍ شہروں ، ۶؍ اگست کو ہیروشما پر اور ۹؍ اگست کو ناگاساکی پر امریکہ نے ایٹم بم گرایا تھا۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

جاپان میں ہر سال ۶؍ اگست کو ہیروشما میموریل ڈے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ ۱۹۴۵ء میں دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے ۲؍ شہروں ، ۶؍ اگست کو ہیروشما پر اور ۹؍ اگست کو ناگاساکی پر امریکہ نے ایٹم بم گرایا تھا۔ یہ انسانی تاریخ کا سب سے شرمناک واقعہ ہے اور اسے آج بھی تاریخ کا بدترین دن مانا جاتا ہے۔ اس حملے میں ۲؍ تا ۳؍ لاکھ بے گناہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ آج بھی جب اس واقعہ کو یاد کیا جاتا ہے تو لوگوں کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں ۔ اس واقعہ نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ اسے ’’سیاہ دن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ۶؍ اگست کو جاپان کے عوام اور لیڈران’’ہیروشما پیس میموریل‘‘ کے پاس جمع ہوتے ہیں اور بمباری میں ہلاک ہوجانے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ہیروشما پیس میموریل ایک تباہ شدہ ہال ہے جسے ۱۹۹۶ء میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔ یہ مقام دھماکے والی جگہ سے چند کلومیٹر کی دوری پر ہی تھا۔ اس دھماکے میں عمارت کو بہت نقصان پہنچا، اس میں موجود لوگ منٹوں میں ہلاک ہوگئے اور چند جگہوں سے یہ عمارت ٹوٹ گئی۔ تب سے لے کر آج تک اس عمارت کے اسٹرکچر میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس عمارت کا تعمیراتی کام ۱۹۱۵ء میں مکمل ہوا تھا۔ چونکہ جاپان میں اکثر زلزلے آتے ہیں اس لئے اس عمارت کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی تھی۔ تاہم، یہ اتنی مضبوط ہے کہ اس نے ایٹمی دھماکے کو بھی برداشت کرلیا تھا۔ زیر نظر تصویر میں عوام خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ۔

japan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK