• Sat, 20 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین: فوڈ ڈیلیوری ایجنٹ نے ۵؍ سال میں ۴ء۱؍ کروڑ روپے کمائے: رپورٹ

Updated: December 20, 2025, 7:02 PM IST | Beijing

چین کے ۲۵؍ سالہ ڈیلیوری ورکر ژانگ زیکیانگ نے پانچ برس کی مسلسل محنت، طویل اوقاتِ کار اور کفایت شعاری کے ذریعے ۴۲ء۱؍ کروڑ کروڑ روپے کمائے۔ قرض اتارنے کے بعد بھی انہوں نے بڑی رقم بچائی اور اب شنگھائی میں اپنا کاروبار شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس نے انہیں محنت کی ایک متاثر کن مثال بنا دیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

چین کے ایک نوجوان ڈیلیوری ورکر نے محض پانچ برس کے دوران تقریباً ۴۲ء۱؍ کروڑ روپے (ایک لاکھ ۶۰؍ ہزار امریکی ڈالر) کما کر انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ غیر معمولی کہانی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں شائع ہوئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اسے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ ۲۵؍ سالہ ژانگ زیکیانگ کو ساتھی کارکنان ’’آرڈر کنگ‘‘ کے لقب سے پکارتے ہیں۔ ژانگ ۲۰۲۰ء میں روزگار کی تلاش میں شنگھائی آئے تھے۔ اس سے قبل وہ جنوب مشرقی چین کے فوجیان صوبے کے شہر ژانگژو میں ایک ناشتہ شاپ چلا رہے تھے، جو کرونا وبا پھیلنے کے دوران بند ہو گئی۔ اس وقت وہ تقریباً ۷؍ ہزار امریکی ڈالر کے مقروض بھی تھے۔
رواں سال نومبر میں ژانگ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ڈیلیوری کے کام سے انہوں نے ۴ء۱؍ ملین یوآن کمائے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، تمام اخراجات نکالنے اور قرض ادا کرنے کے بعد بھی وہ ۱۲ء۱؍ ملین یوآن کی بچت کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھئے:اڈانی گروپ نے ایئر پورٹس کیلئے ایک لاکھ کروڑ مختص کئے

ژانگ نے یہ سب کیسے ممکن بنایا؟
ایک مقامی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے ژانگ نے بتایا کہ انہوں نے روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے علاوہ کسی بڑے خرچ سے گریز کیا۔ ان کے مطابق،’’میں ہفتے کے ساتوں دن تقریباً 13 گھنٹے کام کرتا ہوں۔ کھانے اور سونے کے سوا میرا سارا وقت گاہکوں کو کھانا پہنچانے میں گزرتا ہے۔‘‘ وہ چینی بہار کے تہوار کے چند دنوں کے علاوہ تقریباً روزانہ کام کرتے رہے۔ اپنی توانائی برقرار رکھنے کے لیے وہ ۵ء۸؍ گھنٹے کی نیند کو یقینی بناتے تھے۔ ان کا روزانہ کا معمول صبح ۱۰؍ بج کر ۴۰؍ منٹ پر شروع ہوتا اور اگلے دن رات ۱؍ بجے ختم ہوتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، بعض مہینوں میں ژانگ نے ۳۰۰؍ سے زائد آرڈرز مکمل کیے، جن میں ہر آرڈر پر اوسطاً ۲۵؍ منٹ لگتے تھے۔ اس دوران وہ مجموعی طور پر ۳؍ لاکھ ۲۴؍ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش: ہندو شخص کی لنچنگ کے الزام میں سات افراد گرفتار

’آرڈر کنگ‘ کی شہرت
ساتھی کارکنان ژانگ کو ’’عظیم خدا‘‘ یا ’’آرڈر کنگ‘‘ کہتے ہیں۔ ایک ساتھی کے مطابق،’’میں نے اسے کبھی آہستہ چلتے نہیں دیکھا، وہ ہمیشہ دوڑتا رہتا ہے۔ ہماری صنعت میں جو زیادہ محنت کرتا ہے، وہی زیادہ کماتا ہے۔ ژانگ غیر معمولی محنت اور کفایت شعاری کی مثال ہے۔‘‘

مستقبل کے منصوبے
ژانگ اب اپنی بچت میں موجود تقریباً ایک لاکھ ۱۳؍ ہزار امریکی ڈالر کے ساتھ آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں شنگھائی میں دو ناشتہ شاپس کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK