Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیولری ڈیزائننگ ہمیشہ ہی سے اہم شعبہ رہا ہے

Updated: October 22, 2023, 5:10 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

جیولری ڈیزائنر مختلف دھاتوں سے تیار زیورات کو پرکشش ڈیزائن دیتا ہے۔ ان دھاتوں میں سونا، چاندی اور پیتل شامل ہیں۔

Jewellery Designing has been an important profession since ancient times. Photo: INN
جیولری ڈیزائنگ زمانۂ قدیم ہی سے ایک اہم پیشہ رہا ہے۔ تصویر:آئی این این

جیولری ڈیزائنر مختلف دھاتوں سے تیار زیورات کو پرکشش ڈیزائن دیتا ہے۔ ان دھاتوں میں سونا، چاندی اور پیتل شامل ہیں۔ جیولری ڈیزائنر دھاگوں، موتیوں اور پتھروں کے زیورات بھی ڈیزائن کرتا ہے۔ جیولری ڈیزائنر کسی جیولری اسٹور، ڈیزائن اسٹوڈیو، جیولری رِپیئرشاپس، گارمنٹ اینڈ ڈیزائن فرم اور جیولری ہاؤسیز وغیرہ کو اپنی خدمات فراہم کرتا ہے، یا، وہ انفرادی طور پر اپنا کاروبار بھی شروع کرسکتا ہے۔
جیولری ڈیزائنر کا مستقبل 
 دور حاضر میں نسل نو میں باریک ڈیزائن والے زیورات پہننے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ ہر دور میں جیولری ڈیزائنرز کی مانگ رہی ہے لیکن اس شعبے میں اسی نوجوان کا مستقبل تابناک ہوگا جو تخلیقی ذہن کا حامل ہو اور ٹرینڈ کی مناسبت سے جیولری بنانا جانتا ہو۔ 
جیولری ڈیزائنر کیسے بنیں؟
امیدوار کا دسویں یا بارہویں (آرٹس، کامرس، سائنس) میں کم از کم ۵۵؍ فیصد سے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ 
جیولری ڈیزائننگ کے شعبے میں سرٹیفکیٹ، ڈپلوما اور بیچلر کورسیز کئے جاسکتے ہیں۔
سر ٹیفکیٹ کورسیز کا دورانیہ ایک سال ہوتا ہے جس کی فیس ۹؍ ہزار سے ۱۶؍ ہزار روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ ڈپلوما کا دورانیہ ایک تا ۲؍ سال ہے جس کی فیس ۷؍ ہزار سے ۲۰؍ ہزار روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ بیچلر کورسیز کا دورانیہ ۳؍ تا ۴؍سال ہوتا ہے جس کی فیس ۸؍ ہزار تا ڈھائی لاکھ روپے ہوتی ہے۔ 
چند معروف انسٹی ٹیوٹس
انسٹی ٹیوٹ آف جیمز اینڈ جیولری، اندھیری
انٹر نیشنل اسکول آف ڈیزائننگ، کاندیولی 
ایس این ڈی ٹی ویمنز یونیورسٹی ، سانتا کروز
جیولری ڈیزائنر کی تنخواہ 
 فریشر کی تنخواہ ۱۰؍ ہزار تا ۵۰؍ ہزار ماہانہ ہوسکتی ہے جبکہ ایک تجربہ کار جیولری ڈیزائنر کی تنخواہ ۳؍ لاکھ روپے ماہانہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK