EPAPER
Updated: January 03, 2025, 4:53 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
تقریباً ہر فرد کبھی نہ کبھی پیمائش کرنے والی ٹیپ یا measuring tape کا استعمال کرتا ہے یا اسے استعمال کرتے ہوئے دیکھتا ہے۔عموماً مزدور اور کاریگر طبقہ اس ٹیپ کا استعمال کرتا ہے۔
تقریباً ہر فرد کبھی نہ کبھی پیمائش کرنے والی ٹیپ یا measuring tape کا استعمال کرتا ہے یا اسے استعمال کرتے ہوئے دیکھتا ہے۔عموماً مزدور اور کاریگر طبقہ اس ٹیپ کا استعمال کرتا ہے۔ اسے ’’انچی ٹیپ ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ سادہ ڈیوائس ہے جس سے آپ ایک سے دوسری جگہ کے درمیان لمبائی کے بارے میں جانتے ہیںمگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اس کے سرے پر ایک دھاتی ٹکڑا کیوں موجود ہوتا ہے؟
یہ ٹیپ کا ڈیزائن نہیں ہے
اس دھاتی ٹکڑے کو’’ Nail grab ‘‘کہا جاتا ہے اور یہ لگ بھگ پیمائش کرنے والے اس طرح کے ہر ڈیوائس پر موجود ہوتا ہے۔ یہ محض ٹیپ کا ڈیزائن نہیں بلکہ اس کا ایک ایسا خفیہ فیچر ہے جس کا علم کم افراد کو ہی ہوتا ہے۔اس سے آپ کو درست لمبائی کی پیمائش کرنے میں مدد ملتی ہے۔مثال کے طور پر اگر آپ کسی ہموار سطح کی پیمائش کر رہے ہیں اور ٹیپ کو کھینچنے کے بعد اس کے دوسرے سرے کو تھامنے کیلئے کوئی فرد موجود نہیں تو یہ دھاتی ٹکڑا مدد فراہم کرتا ہے۔آپ کو بس ایک کیل کو ٹھونک کر اس ٹکڑے کو اس میں پھنسا دینا ہوگاپھر آپ کیلئے کسی فرد سے مدد لئے بغیر ہی درست پیمائش کرنا ممکن ہو جائے گا۔
اس دھاتی ٹکڑے کا دوسرا استعمال
اگر آپ اس دھاتی ٹکڑے کو غور سے دیکھیں تو آپ کو علم ہوگا کہ ایک طرف سے اس میں آری جیسے دندانے موجود ہوتے ہیں۔ اس حصے کو آپ پنسل کے بغیر نشانات بنانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔