Inquilab Logo

اشیاء تیل یا گھی میں تلی جاتی ہیں، کسی اور مائع یا پانی میں نہیں،کیوں؟

Updated: September 01, 2022, 11:45 AM IST | Mumbai

گھر کی رسوئی میں آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کھانا بنانے یا خاص طور سے کسی چیز کو تلنے کیلئے تیل یا گھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 Oil has the ability to dissolve fats, sugars and proteins in food.Picture:INN
تیل ، غذامیں موجود چربی ،شکر اور پروٹین کو تحلیل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔ تصویر:آئی این این

گھر کی رسوئی میں آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کھانا بنانے یا  خاص طور سے کسی چیز کو تلنے کیلئے تیل یا گھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بغیر تیل یا گھی کے کسی بھی اشیاء کو تلنا ناممکن ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ خوردنی تیل کی قیمت زیادہ ہوتی ہے جبکہ پانی نہایت سستا یا مفت ملتا ہے۔ تب بھی ہم کوئی بھی چیز پانی میں نہ تلتے ہوئے تیل یا گھی میں تلتے ہیں ،کیوں؟
تلنے کیلئے ۳؍ خصوصیات ضروری ہیں
 کسی بھی اشیا کو تلنے کیلئے اس مائع میں ۳؍ خصوصیات کا پایا جانا ضروری ہے:
اشیاء کو تلنے کیلئے اس مائع کا درجہ حرارت اور نقطہ ابال بہت زیادہ ہونا چاہئے۔
مائع کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھتے رہنا چاہئے۔ 
 جس مائع کو تلنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہو اس میں یہ خوبی بھی ہونی چاہئے کہ وہ اشیاء کو  گیلا نہ کرے۔
پانی میں اشیاء نہیں تلی جاسکتی
 پانی میں اشیاء نہیں تلی جاسکتی جس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اشیاء کو تلنے کیلئے جتنے درجہ حرارت اور نقطہ ابال کی ضرورت ہوتی ہے، وہ پانی میں  نہیں ہوتی۔ کسی بھی چیز کو فرائی کرنے کیلئے مائع کا نقطہ ابال ۱۴۰؍ سے۱۶۰؍ ڈگری یا اس سے زیادہ ہونا چاہئے  جبکہ پانی کا نقطہ ابال ۱۰۰؍ ڈگری ہے۔  علاوہ ازیں، پانی کو زیادہ گرم کرنے پر وہ بھاپ بن کر ہوا میں شامل ہو جاتا ہے۔ دوسری وجہ پانی میں چربی،شکر اور پروٹین جیسے کیمیائی اجزا نہیںہوتے جو کسی بھی چیز کو تلنے کیلئے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔
اشیاء تیل میں کیوں تلی جاتی ہیں ؟
 تیل میں موجودچربی کی وجہ سے اشیاء تیل میں تلی جاتی ہیں۔ یہ عمل حرارت کی منتقلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر تیل میں کم مقدار میں بھی چربی موجود ہو تو وہ غذا (تیل میں ڈالی جانے والی) کے اطراف لگ جاتی ہےاور وہ غذا جزوی طور پر تل جاتی ہے۔ 
 جب غذا گرم تیل  میں جس کا درجہ حرارت ۱۹۰؍ ڈگری سلیس ہوتا ہے، ڈالی جاتی ہے تو اس کی سطح پر ڈی ہائیڈریٹ کا عمل شروع ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے ’’میلارڈ‘‘ (ایک قسم کا کیمیائی عمل) کا ایک سلسلہ تیار ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے غذا میں موجود پروٹین اور شکر تحلیل ہوجاتے ہیں ، نتیجتاً اس میں خوشبو پیدا ہوتی ہے اور رنگ سنہری ہوجاتا ہے۔
 اگر تیل، مکھن یا گھی نہ ہو تو ہم کسی اور مائع میں اشیاء نہیں تل سکتے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK