پائن ایپل کریم کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 18, 2025, 5:17 PM IST | Mumbai
پائن ایپل کریم کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
اسفنج کیلئے: انڈا ۴؍ عدد، کاسٹر شوگر ۴؍ اونس، ونیلا اور پائن ایپل ایسنس حسب ِ منشاء، میدہ ۴؍ اونس، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ۔
فلنگ کیلئے: فروٹ سیرپ حسب ِ منشاء، کریم ایک کپ، پائن ایپل ایک ٹن (کٹا ہوا)، فریش کریم۔
سجانے کیلئے: پائن ایپل رنگز اور چیری حسب ِ پسند۔
بنانے کا طریقہ: اسفنج بنانے کیلئے ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر ڈال کر بیٹ کر لیں۔ پھر اس میں ونیلا اور پائن ایپل ایسنس، میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر فولڈ کر لیں۔ ۹؍ انچ کے گریس پین میں بیٹر ڈال کر ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ کے لئے ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں اور وائر ریک پر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ جب کیک ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو درمیان سے کاٹ کر فروٹ سیرپ ڈال دیں اور اسفنج کو گیلا کر لیں۔ پھر اس پر کریم اور پائن ایپل ڈال کر دوسرا پیس رکھ دیں۔ اب فریش کریم، پائن ایپل رنگز اور چیری کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔