Inquilab Logo Happiest Places to Work

کٹہل:جسم میں خون کی مقدار بڑھاتا ہے

Updated: July 01, 2025, 3:19 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

کٹھل میں میگنیشیم بھی صحت بخش توازن میں پایا جاتا ہے لہٰذا اس کا استعمال ہڈیوں کی صحت کیلئے بھی اہم ہے۔

Jackfruit provides instant energy to the body. Photo: INN
کٹھل جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ تصویر: آئی این این

کٹھل میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے امراضِ قلب، فالج اور کینسر کے خدشات میں کمی واقع ہوتی ہے۔
کٹھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو جلد کی صحت بہترین بناتا ہے اور قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔
کٹھل میں میگنیشیم بھی صحت بخش توازن میں پایا جاتا ہے لہٰذا اس کا استعمال ہڈیوں کی صحت کیلئے بھی اہم ہے۔
یہ خون بنانے والے سرخ خلیات کی افزائش کے ساتھ دوران خون کو بھی متوازن رکھتا ہے۔ اس سے ہمارے جسم میں خون کی کمی نہیں ہوتی۔
کٹھل فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو معدہ صاف رکھنے اور قبض و گیس کے مسائل سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
کٹھل پٹھوں کو طاقت دیتا ہے اور دن بھر جسم کو متحرک رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK