Inquilab Logo Happiest Places to Work

راگھو جویل نکھیل بھٹ کی اگلی فلم ’’دی پیراڈائز‘‘ کا حصہ ہوں گے

Updated: July 08, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

راگھو جویل کو نکھیل بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اگلی فلم ’’ دی پیراڈائز‘‘میں بھی کاسٹ کیا جائے گا جس میں نانی کلیدی کردار میں نظرآئیں گے۔ یاد رہے کہ راگھو شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند کی فلم ’’کنگ‘‘کا بھی حصہ ہوں گے۔

Raghav Juyal. Photo: INN
راگھو جویل۔ تصویر: آئی این این

۲۰۲۴ء میں راگھو جویل نے نکھیل بھٹ کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’ لکشیا‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم کے بعد انہوں نے سدھارتھ آنند کی فلم ’’کنگ‘‘ سائن کی تھی جس میں سہانا خان، ابھےورما، ابھیشیک بچن اور دیگر کلیدی کردار نبھائیں گے۔ ۲۰۲۶ء میں راگھو جویل پین انڈیا سنیمامیں اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق راگھو جویل نے سری کانت اوڈیلا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’دی پیراڈائز‘‘ سائن کر لی ہےجس کی قیادت نانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ’’دی پیراڈائز‘‘ میں راگھو جویل کلیدی کردار نبھائیں گے جبکہ نانی لیڈ ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ میڈیا نے بین الاقوامی سطح پر ’’ٹروتھ پلس‘‘ نامی اسٹریمنگ سروس شروع کی

’’کنگ‘‘
 دیگر ذرائع کےمطابق ’’راگھو جویل ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات ستمبر سے کریں گے اور اس درمیان ۲۰۲۶ء میں وہ ایک اور بڑی فلم کی تیاری کر رہے ہیں۔ فلمسازوں اس فلم کا اعلان ۱۰؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو راگھو جویل کی سالگرہ کے موقع پر کریں گے۔ فلم کا پیپر ورک چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ سری کانت اوڈیلا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں نانی اور راگھو کے درمیان ایکشن کے سیکوئنس دکھائے جائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایکتا کپور، شویتا تیواری کے سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کا سیزن ۲؍ بھی بنا سکتی ہیں

’’دی پیراڈائز‘‘
’’دی پیراڈائز‘‘ تیلگو فلم انڈسٹری کی متوقع فلموں میں سےایک ہےجسے مارچ ۲۰۲۶ءمیں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ راگھو جویل کی بات کی جائے تو وہ مختلف قسم کے کردار تلاش کرتے رہتے ہیں پھر وہ کامیڈی ہوں یا ایکشن۔ ’’دی پیراڈائز‘‘، ’’ دسرا‘‘کے بعد سری کانت اوڈیلا کی دوسری فلم ہوگی۔اگلے چند دنوں میں فلم کا اعلانیہ ویڈیو ریلیزکیا جائے گا اور شوٹنگ جاری ہے۔ ’’دی پیراڈائز‘‘میںانیرودھ موسیقی دیں گے جبکہ فلمسازوں نے اب تک فلم کی لیڈ ہیروئن کا نام شیئر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK