Inquilab Logo

زیادہ تر جینز کا رنگ نیلا ہوتا ہے، کیوں؟

Updated: September 25, 2020, 7:34 PM IST | Mumbai

آج دنیا میں مختلف رنگوں کے جینز آسانی سے دستیاب ہیں ۔ مگر جینز کا نیلا رنگ ہمیشہ ہی سے لوگوں کا پسندیدہ ترین رنگ رہا ہے۔ فیشن ڈیزائنرس کے مطابق نیلی جینز سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

آج دنیا میں مختلف رنگوں کے جینز آسانی سے دستیاب ہیں ۔ مگر جینز کا نیلا رنگ ہمیشہ ہی سے لوگوں کا پسندیدہ ترین رنگ رہا ہے۔ فیشن ڈیزائنرس کے مطابق نیلی جینز سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہیں ۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ جینز اکثر نیلے رنگ کی ہی کیوں ہوتی ہیں ؟ جینز دراصل پتلون کی ایک قسم ہے جسے ’’ڈینم‘‘ یا ’’ڈنگری‘‘ نامی کپڑوں سے بنایا جاتا ہے۔۱۸۷۳ء میں جیکب ڈبلیو ڈیوس اور لیوائی اسٹروس نے اس کا پیٹنٹ اپنے نام کروایا تھا۔ 
 درحقیقت، اُس زمانے میں ڈینم کا کپڑا مزدور استعمال کرتے تھے۔ جینز کیلئے نیلے رنگ کا انتخاب بلیو ڈائی کی کیمیائی خصوصیات کی وجہ سے ہوا۔ بیشتر رنگوں کے ڈائیز گرم درجہ حرارت میں کپڑے کے اندر پھیل جاتے ہیں ، اور ان کا داغ لگ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں نیلا ڈائی جسے پہلی جینز پر استعمال کیا گیا تھا، دھاگے کے باہری حصے تک محدود رہتی ہے۔ جب اس ڈائی والی جینز کو دھویا جاتا ہے تو بہت کم ڈائی پانی میں بہتا ہے اور دھاگا بھی ان کے ساتھ نکل جاتا ہے۔ اس کپڑے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ جتنا جینز کو دھوئیں گے، وہ اتنی ہی نرم ہو جائے گی اور بتدریج مختلف جگہوں سے پھٹ جاتی ہے۔جینز کی اسی نرمی نے جینز کو مزدوروں کا اولین انتخاب بنایا تھا۔ جینز سے قبل مزدور طبقہ جو پتلون استعمال کرتا تھا وہ بہت سخت ہوتا تھا اورچند گھنٹوں ہی میں اس پر کافی داغ لگ جاتے تھے اور کپڑے سے بدبو آنے لگتی تھی۔ یہ کپڑا مزدور طبقہ پسند نہیں کرتا تھا۔ لیکن ڈینم کی ایجاد کے بعد یہ مزدوروں کی اولین پسند بن گیا۔
 دیگر لوگوں نے ۱۹۵۰ء کی دہائی میں جینز کا استعمال کرنا شروع کیا تھا۔ اس کا سہرا اس وقت کے فلمسازوں کے سر بندھتا ہے جنہوں نے جینز کو ایک فیشن والی پتلون کے طور پر متعارف کروایا تھا۔ اس وقت نوجوانوں (لڑکے اور لڑکیاں ) نے جینز پہننی شروع کی تھی اور یہ نافرمانی، سرکشی اور بغاوت کی نشانی سمجھی جاتی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK