Updated: March 17, 2023, 4:34 PM IST | Mumbai
ٹھنڈے میٹھے خربوزے کی پھا نکیں ہر کسی کو پسند ہوتی ہیں۔اس میں پانی کی تقریبا ۹۵؍ فیصد مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ یہ حیاتین اور معدنیات سے بھی بھر پور ہے۔خربوزے کے فوائد:
ٹھنڈے میٹھے خربوزے کی پھا نکیں ہر کسی کو پسند ہوتی ہیں۔اس میں پانی کی تقریبا ۹۵؍ فیصد مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ یہ حیاتین اور معدنیات سے بھی بھر پور ہے۔خربوزے کے فوائد
اینٹی کینسر:خربوزے میں کیروٹینائیڈ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کینسر سے بچاؤ میں مفید ہے خصوصاً پھیپھڑوں کے کینسر میں۔
صحت مند جلد کیلئے: خربوزہ جلد کو صحت مند رکھتا ہے کیونکہ اس میں موجود اہم جز کولاجن جلد کو خوبصورت اور جھریوں سے پاک بناتا ہے جبکہ اس میں موجود پروٹین کمپاؤنڈ ٹشوز کو ایک دوسرے سے جڑا رکھنے میں بھی مددگا ر ہوتے ہیں۔
سینے کی جلن دور کرتا ہے:اس میں موجود۹۵؍ فیصد پانی تسکین کا احساس دیتا ہے یہ سینے کی جلن دور کرنے میں بے حد معاون ہے ۔
نظام ہضم میں مفید: جب کبھی ایسا محسوس ہو کہ ہاضمہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا ہے تو خربوزے کو خوراک میں شامل کرنا چاہئے۔ اس میں موجود معدنیات خوراک ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
دوران خون کی روانی میں بہتری: خربوزے کے استعمال سے دوران خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دل کو اپنی کار کردگی برقراررکھنے میں مدد ملتی ہے۔
فوری توانائی کا حصول:خربوزے میں مختلف وٹامنز کے ساتھ وٹامن بی کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم میں فوری توانائی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے ۔
وزن کم کرنے میں معاون:یہ وزن کم کرنے کیلئے اچھی غذا ہے۔کیونکہ اس میں فیٹ اورکولیسٹرول بالکل نہیں ہوتے ہیں۔