EPAPER
Updated: November 03, 2023, 3:17 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
سرسوں سے حاصل ہونے والے بیج رائی کہلاتے ہیں۔ان سے جہاں سرسوں کا تیل حاصل کیا جاتا ہے وہیں اِن کے استعمال سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سرسوں سے حاصل ہونے والے بیج رائی کہلاتے ہیں۔ان سے جہاں سرسوں کا تیل حاصل کیا جاتا ہے وہیں اِن کے استعمال سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پڑھئے رائی دانے کے فوائد:
معدنیات کا خزانہ: غذائی ماہرین کے مطابق رائی دانے میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں اومیگاتھری، سیلینیم، مینگنیز، میگنیشیم، وٹامن بی ون، کیلشیم، پروٹین اور زِنک بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔
بہتر نظام ہاضم: ہاضمے کی بہتر کارکردگی کیلئے رائی دانہ بہترین سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ انسانی جسم میں میٹابولزم کے عمل کو مضبوط بناتے ہیں اور ہاضمے کے مسائل کو کم کرتے ہیں۔
جوڑوں کے درد کا علاج: کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہونے کے سبب یہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں سے متعلق مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں اور جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
کینسر سے نجات: رائی دانوں کے اندر ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو بڑی آنت کے سرطان کا خاتمہ کرتے ہیں، یہ سرطانی خلیوں کو بڑھنے اور پیدا ہونے سے روکنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بلڈ پریشر کم کرتا ہے: رائی دانے میں موجود میگنیشیم فشار خون کو کم کرتا ہے اور یہ آدھے سر کے درد کی شدت میں بھی کمی لاتا ہے۔
وائرل انفیکشن سے نجات :رائی دانوں کی یہ خاصیت ہے کہ یہ نزلے کی شدت کو کم کرتے ہیں اور سانس کی نالی میں تنگی سے نجات حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
قلبی افعال میں بہتری: یہ جسم میں سوزش کو کم اور قلبی افعال کو بہتر کرتے ہیں۔