Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبھمن گل نے ٹیم کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا

Updated: July 16, 2025, 11:46 AM IST | Agency | London

ٹیم انڈیا کےکپتان نے انگلینڈ کے خلاف شکست کے باوجود ٹیم کی تعریف کی ۔رشبھ پنت کارن آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔

Team India captain Shubman Gill (right) and head coach Gautam Gambhir will have to devise an effective strategy for the remaining matches. Photo: PTI
ٹیم انڈیا کے کپتان شبھ من گل (دائیں)اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بقیہ میچوںکیلئے کارگر حکمت عملی تیار کرنی پڑے گی۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے لارڈس ٹیسٹ کے دلچسپ آخری دن اپنی ٹیم کی کوششوں پر فخر کا اظہار کیا۔ لیکن  اس کے ساتھ ہی انہوں کہا کہ چوتھے دن لنچ سے ٹھیک پہلے  رشبھ پنت کا رن آؤٹ  ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔
  سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں ۲۲؍رنوں کی قریبی شکست پر ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے کہا’’ہماری ٹیم نے جس طرح کا کھیل دکھایا، اس پر مجھے فخر ہے۔ کوئی بھی ٹیسٹ میچ اس سے زیادہ قریبی نہیں ہوسکتا۔  ہماری ٹیم نے جس طرح آخر تک کوشش جاری رکھی وہ شاندار تھی۔ آج صبح ہم بہت اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔ ہمارے پاس ابھی کافی بلے بازی باقی تھی۔ ہمیں ٹاپ آرڈر سے اچھی شراکت داریوں کی ضرورت تھی لیکن ہم وہ نہ کر سکے۔ انگلینڈ نے ہم سے بہتر کھیلا۔ پھر بھی امید ہمیشہ باقی رہتی ہے۔ ہدف بہت بڑا نہیں تھا۔ اگر ایک شراکت داری بن جاتی تو ہم میچ میں واپس آ سکتے تھے۔
 رویندر جڈیجہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں، انہیں کوئی پیغام نہیں دیا گیا تھا۔ بس اتنا کہا گیا تھا کہ وہ اور نچلی صف کے بلے باز اپنی بلے بازی جاری رکھیں۔گل نے پنت کے رن آؤٹ پر کہا’’پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنا ہمارے لئے بہت اہم ہو سکتا تھا۔ اگر ہمارے پاس ۸۰؍یا اس سے زیادہ رنوں کی برتری ہوتی تو شاید ہم میچ میں آگے ہوتے۔ ہمیں پتہ تھا کہ اس پچ پر پانچویں دن کسی بھی اسکور کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوگا۔‘‘
 شعیب بشیر نے محمد سراج کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو جیت دلائی تو رویندر جڈیجہ ۶۱؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ ایک شاندار اننگز تھی۔ انہوں نے ۱۸۱؍گیندیں کھیلی اور نچلے آرڈر کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالا۔ انہوں نے نتیش ریڈی کے ساتھ ۳۰؍، جسپریت بمراہ کے ساتھ ۳۵؍اور  محمدسراج کے ساتھ ۲۳؍رن جوڑے۔گِل نے جڈیجہ کے بارے میں کہا ’’وہ  کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ہم نے انہیں کوئی پیغام نہیں بھیجا۔ وہ لوور آرڈر کے ساتھ شاندار بیٹنگ کر رہے تھے۔ ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ وہ اور نچلے آرڈر کے بلے باز  جتنا طویل کھیل سکیں، کھیلیں۔‘‘
 انہوں نے کہا’’چوتھی اننگز میں سب کچھ بہت تیزی سے بدل گیا۔ آخری گھنٹے میں ہم کچھ بہتر طریقے سے کھیل سکتے تھے۔انہوں نے سیریز کے بارے میں کہا’’سیریز کا اسکور ہمارے اصل کھیل کی تصویر نہیں دکھاتا۔ میرے خیال میں اب تک ہم نے بہت اچھا کھیل دکھایا ہے۔
 گل نے چوتھے دن لنچ سے ٹھیک پہلے  رشبھ پنت کے رن آؤٹ کو بھی میچ کا اہم موڑ مانا۔ پنت اور راہل نے پہلی اننگز میں سنچری پارٹنرشپ کے ساتھ ہندوستان کو اچھی پوزیشن پر پہنچا دیا تھا۔ لیکن لنچ سے پہلے راہل کو سنچری بنانے کی جلدی میں، ایک تیز سنگل لینے کی کوشش کی گئی اور پنت رن آؤٹ ہو گئے۔ اس وکٹ نے میچ کا رخ بدل دیا۔ گل نے کہا کہ یہ یقینی طور پر یہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ اگر ہم ۸۰؍سے ۱۰۰؍رنوں کی برتری حاصل کر لیتے  تو یہ فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ہم جانتے تھے کہ پانچویں دن اس وکٹ پر ۲۰۰؍رنوں کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہو گا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK