EPAPER
Updated: January 12, 2024, 5:28 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
پپیتا کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جنہیں مکمل غذا کہا جاتا ہے۔یہ جتنا پکا ہوا مفید ہے اتنا ہی یہ کچا اہمیت کا حامل ہے۔
پپیتا کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جنہیں مکمل غذا کہا جاتا ہے۔یہ جتنا پکا ہوا مفید ہے اتنا ہی یہ کچا اہمیت کا حامل ہے ۔ پڑھئے کچا پپیتا کے فوائد:
کچے پپیتے میں وٹامن بی اور سی، پوٹاشیم ، فائبر، آئرن اور میگنیشیم پایاجاتا ہے۔
یہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے، یہ معدے کا پی ایچ لیول بھی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کچے پپیتے میں موجود فائبرین جسم میں خون جمنے سے روکتا ہےجس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا خدشہ نہایت کم ہوجاتا ہے۔
کچے پپیتے میں پائے جانے والے وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور منرلز صحت مند جلد کیلئے مفید ہوتے ہیں۔
کچے پپیتے میں موجود پاپائین نامی انزائم پروٹین کے ہاضمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں نیز یہ پیٹ کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
وٹامن سی سے بھر پور کچا پپیتا قدرتی قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔
کچا پپیتا سوزش اور دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
کیلوریز کم اور فائبر کی مقدار زیادہ ہونے سے یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
کچا پپیتا کا استعمال دل کی صحت کیلئے بہتر سمجھاجاتا ہے ساتھ ہی یہ کینسر کے خطرات کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔