Inquilab Logo

چلتے یا دوڑتے ہوئے تسمے کھل جاتے ہیں،کیوں؟

Updated: January 13, 2023, 1:52 PM IST | Mumbai

آپ جوتے پہنتے ہیں، اپنے جوتوں کے تسموں کو مضبوطی سے باندھتے ہیں لیکن پھر کچھ دیر تیز چلنےیا بھاگنے کے بعد وہ ڈھیلے ہو کر کھل جاتے ہیں ۔ ایساکیوں ہوتا ہے؟

Walking or running creates a lot of force
چلنے یا دوڑنے سے بہت زیادہ قوت پیدا ہوتی ہے

آپ جوتے پہنتے ہیں، اپنے جوتوں کے تسموں کو مضبوطی سے باندھتے ہیں لیکن پھر کچھ دیر تیز چلنےیا بھاگنے کے بعد وہ ڈھیلے ہو کر کھل جاتے ہیں ۔ ایساکیوں ہوتا ہے؟ 
ہمارے پیروں کی قوت اہم وجہ
 کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ تسموں کی گرہیں اچانک کھلنے کے پیچھے چھپی وجہ ہمارے پیروں کی قوت ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چلنے اور بھاگنے کے دوران غیرمتوقع طور پر بہت زیادہ قوت پیدا ہوتی ہے جو کہ کسی رولر کوسٹر سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔یہ قوت تسمے کی گرہ پر اثرانداز ہوکر اسے ڈھیلا کردیتی ہے۔
محققین کی رائے
 اس تحقیق کے مرکزی رکن کرسٹوفر ڈیلی ڈائمنڈ نے کہا کہ `جب آپ گانٹھ جیسی ساخت کی چیزوں کی بات کرتے ہیں اور اگر آپ جوتوں کے تسموں کے عمل کو سمجھتے ہیں تو آپ اسے ڈی این اے یا دوسری چھوٹی گانٹھ جیسی ساخت اور چیزوں پر بھی آزما سکتے جو کہ متحرک قوتوں کے سبب ناکام ہو جاتے ہیں۔انہوں نے اس عمل کو سمجھنے کیلئے ایک تجربہ کیا۔
نتیجہ حیران کن تھا 
 کرسٹوفر ڈیلی ڈائمنڈ نے بتایا کہ جب اس کا جواب نہ مل سکتا تو ہم نے سلوموشن کیمرے کا سہارا لیا۔اس مقصد کیلئےٹریڈ مل پر دوڑنے یا جاگنگ کرتے ہوئے ایک محقق کے پیروں کی عکسبندی یا فلمبندی کی گئی تھی اور یہ بات سامنے آئی کہ دوڑنے کے دوران پیر زمین کی کشش ثقل کی قوت سے ۷؍گنا زیادہ قوت سے ٹکراتا ہے۔اس قوت کے ردعمل میں گرہ پہلے پھیلتی ہے اور پھر پرسکون ہو جاتی ہے۔ جیسے ہی گانٹھ ڈھیلی پڑتی ہے۔ہمارے جوتوں کے تسمے ہر قدم کے ساتھ پھیلنے لگتے ہیں، ٹانگوں کے حرکت دینے سے ایک خودکار یا اضطراری قوت تسموں کے دونوں سروں پر عمل کرتی ہے اور جس کے نتیجے میں فیتہ کم سے کم دو جست میں کھلنے لگتا ہے۔ بار بار ایسا ہونے پرایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ ڈھیلے ہونے لگتے ہیں اور پھر کھل جاتے ہیں۔
 سائنسدانوں نے مختلف قسم کے تسموں کے ساتھ بھی ایسا تجربہ کیا۔ گانٹھ لگانے کے معاملے میں بعض تسمے دوسرے سے بہتر تھے یعنی ان کو مضبوطی سے باندھا گیا تھالیکن ان پر وہی خودکار عمل کارفرما تھا اور گانٹھ ڈھیلی پڑ رہی تھی۔اس تحقیق کے نتائج کچھ عرصے پہلے جرنل پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی اے میں شائع ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK