Inquilab Logo

بعض افراد کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہوتے ہیں، کیوں؟

Updated: November 13, 2020, 8:25 PM IST | Mumbai

اگر آپ کی ایک رات کی نیند متاثر ہوجائے تو دسرے دن صبح اس کے اثرات چہرے پر واضح طور پر نظر آتے ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اگر آپ کی ایک رات کی نیند متاثر ہوجائے تو دسرے دن صبح اس کے اثرات چہرے پر واضح طور پر نظر آتے ہیں ۔ ان میں سب سے واضح نشانی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں ۔ ایسے میں یہ سوال قائم ہوتا ہے کہ لوگوں کی آنکھوں کے گرد یہ گہرے سیاہ حلقے یا وہ جگہ کسی بیگ کی طرح پھولی ہوئی کیوں نظر آتی ہے؟ اس سوال کا جواب انسان کے جینز اور اس کی روزمرہ کی عادات ہیں ، جیسے آنکھوں کو ملنا یا کم نیند وغیرہ۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ٹائم لیس اسکین سلوشن کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں کے گرد حلقوں کے سب سے بڑے ذمہ دار تو جینز ہوتے ہیں ، خاص طور پر ان افراد کے جن کی جلد پتلی یا زرد ہوتی ہے۔اسی طرح جب لوگ تناؤ یا تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں تو آنکھوں کے گرد خون کی گردش کم ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں خون پپوٹوں کے نیچے جمع ہونے لگتا ہے اور گہرے حلقے نمایاں ہوجاتے ہیں یا وہ جگہ پھولی ہوئی نظر آنے لگتی ہے۔
 تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف موسموں میں لاحق ہونے والی الرجی کے نتیجے میں آنکھوں کے گرد موجود خون کی شریان متاثر ہوتی ہے اور وہ سوجن کا شکار ہوکر سیاہ حلقوں کی شکل میں ظاہر ہوجاتی ہے۔ دھوپ میں بہت زیادہ رہنا جلد کو پتلا اور نقصان پہنچاتا ہے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہوجاتے ہیں جبکہ نمکین غذاؤں کا زیادہ استعمال بھی اس کا باعث بنتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ آنکھوں کو ملنا وہ سب سے بری عادت ہے جو حلقوں کا باعث بنتی ہے کیونکہ یہ خون کی شریان کو متاثر کرتی ہے۔ اس لئے آنکھوں کو ملنے سے گریز کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK