Inquilab Logo

کچھ لوگوں کے بال سرخ یا بھورے ہوتے ہیں ، کیوں ؟

Updated: November 20, 2020, 8:21 PM IST | Mumbai

عام طور پر بالوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔ دنیا میں سیاہ کے علاوہ دیگر رنگوں کے بالوں والے افراد بھی موجود ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عام طور پر بالوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔ دنیا میں سیاہ کے علاوہ دیگر رنگوں کے بالوں والے افراد بھی موجود ہیں ۔ تاہم، ان کی تعداد سیاہ بال والے افراد کی تعداد سے کم ہے۔ویسے کوئی یہ سوال کبھی نہیں کرتا کہ دنیا کے تمام ممالک کے زیادہ تر افراد کے بال سیاہ کیوں ہوتے ہیں ، لیکن جب کوئی کسی کے سرخ یا بھورے بال دیکھتا ہے تو یہ سوال ضرور کرتا ہے کہ آپ کے بالوں کا رنگ ایسا کیوں ہے؟بقول ماہرین سرخ بالوں کی حامل خواتین دیگر کے مقابلے میں زیادہ پرکشش ہوتی ہیں ۔ امریکی نژاد جرمن فوٹو گرافر برین ڈاؤلنگ نے بھورے بالوں والی خواتین سے متعلق تصویری کتاب شائع کرنے کی غرض سے امریکہ، یوکرین، آئس لینڈ، اسکاٹ لینڈ، نیدرلینڈس، جرمنی، انگلینڈ، روس، آئر لینڈ اور آسٹریلیا سمیت۲۰؍ ممالک کا دورہ کیا۔
 فوٹوگرافر نے تمام ممالک کی بھورے بالوں کی حامل۱۳۰؍ خواتین کی مختلف مقامات پر تصاویر کھینچیں ۔اور ان تصاویر کو ایک کتابی شکل دے دی جس کا نام’ ’ریڈ ہیڈ بیوٹی‘‘ رکھا گیا ہے۔
 اس کتاب کے شائع ہونے کے بعد اکثر لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ سوال پوچھا کہ آخر بعض افراد کے بال سرخ یا بھورے کیوں ہوتے ہیں ؟ اس حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق دنیا کی مجموعی آبادی کے ایک فیصد افراد کے بال اس وقت بھورے یا سرخ ہیں ، جن میں سے زیادہ تر افراد یورپی ممالک کے ہیں ۔جن افراد کے بال سرخ ہیں ان میں ایک مخصوص قسم کےپروٹین ایم سی آر ون کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ان کے بال سرخ ہوتے ہیں بلکہ ان کی جسمانی رنگت بھی دوسرے افراد سے مختلف ہوتی ہیں ۔ایم سی آر ون کی کمی کے شکار افراد کے جذبات بھی دیگر افراد سے مختلف ہوتے ہیں اور وہ کمی ان میں جینیاتی ہوتی ہے، جو ایک سے زائد نسل سے چلی آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK