Inquilab Logo Happiest Places to Work

بعض ویب سائٹس پر کیپچا پُرکرنے کا آپشن آتا ہے، کیوں؟

Updated: August 04, 2025, 4:29 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

انٹرنیٹ کا استعمال دنیا بھر میں بڑھ گیا ہے۔ کوئی بھی مواد حاصل کرنے کیلئے صرف ٹائپ کرنے کی ضرورت ہے اور مطلوبہ نتائج کیلئے متعدد ویب سائٹس کھل جاتے ہیں۔

CAPTCHA, available in various forms, is a very important and security feature for websites. Photo: INN
مختلف اقسام میں موجود کیپچا ویب سائٹس کیلئے نہایت ضروری اورحفاظتی فیچرہے۔ تصویر: آئی این این

انٹرنیٹ کا استعمال دنیا بھر میں بڑھ گیا ہے۔ کوئی بھی مواد حاصل کرنے کیلئے صرف ٹائپ کرنے کی ضرورت ہے اور مطلوبہ نتائج کیلئے متعدد ویب سائٹس کھل جاتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی کسی ویب سائٹس کو کھولتے وقت غور کیا کہ بعض  ویب سائٹس کھلنے سے پہلے’’کیپچا کوڈ‘‘ پُر کرنے کہتے ہیں ،کیوں؟
کیپچا(CAPTCHA) کیا ہے؟
 ’’کیپچا‘‘ یعنی’’Completely Automated Public Turing test to tell Computers and Humans Apart۔‘‘ یہ ایک خودکار ٹیسٹ ہوتا ہے جو انسان اور مشین (روبوٹ یا بوٹ) میں فرق کرتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ویب سائٹ یہ جان سکے کہ اس کا استعمال کرنے والا یا اسے کھولنے والا واقعی انسان ہے یا کوئی خودکار پروگرام۔
کیپچا کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ 
 جدید دور میں بہت سی ویب سائٹس کو خودکار سافٹ ویئرز یعنی بوٹس سے خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ یہ بوٹس بغیر کسی انسان کے مداخلت کے خودکار طریقے سے ویب سائٹس کو نقصان پہنچاتے ہیں، جیسے جعلی فارم بھرنا، تبصرے کرنا، بار بار لاگ ان کی کوشش کرنا اور ویب سائٹ سے ڈیٹا چرانا۔ کیپچا کا استعمال ان خطرات سے بچاؤ کیلئے کیا جاتا ہے تاکہ صرف حقیقی انسان ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر سکیں۔
اسپیم اور ہیکنگ سے تحفظ 
 کیپچا ویب سائٹ کو اسپام یعنی ناپسندیدہ پیغامات اور خودکار ہیکنگ سے محفوظ رکھتا ہے۔ اگر کوئی ہیکر کسی اکاؤنٹ کو بار بار مختلف پاس ورڈز آزما کر کھولنے کی کوشش کرے، تو کیپچا اس عمل کو روکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسپامر ہزاروں جعلی تبصرے یا پیغامات بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں کیپچا روکنے میں مدد دیتا ہے۔
آن لائن سروے اور ووٹنگ میں شفافیت 
 کیپچا آن لائن ووٹنگ، سروے اور فارم بھرنے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔ بغیر کیپچا کے کوئی خودکار سافٹ ویئر ہزاروں ووٹ ڈال سکتا ہے یا جعلی معلومات بھیج سکتا ہے لیکن کیپچا سے ہر عمل کی انسانی تصدیق ہو جاتی ہے۔
کیپچا انسان اور بوٹ میں فرق کیسے کرتا ہے؟
  کیپچا مختلف طریقوں سے انسان اور خودکار پروگرام میں فرق کرتا ہے۔ مثلاً یہ ماؤس کی حرکت، کلک کرنے کے انداز، کی بورڈ کے استعمال اور وقت کے حساب سے فیصلہ کرتا ہے کہ سامنے انسان ہے یا بوٹ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK