Inquilab Logo

چار فروری کوسری لنکا اپنا یوم آزادی مناتا ہے

Updated: February 07, 2020, 3:13 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

چار فروری ۱۹۴۸ء کو سری لنکا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔ اس دن سری لنکا میں قومی تعطیل منائی جاتی ہے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں رقص ، ڈرامے، پریڈ اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

سری لنکا کے شہری یوم آزادی کا جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
سری لنکا کے شہری یوم آزادی کا جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

چار فروری ۱۹۴۸ء کو سری لنکا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔ اس دن سری لنکا میں قومی تعطیل منائی جاتی ہے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں رقص ، ڈرامے، پریڈ اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والا جشن پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ یہاں مختلف پروگرام ہوتے ہیں۔ ملک کا صدر پرچم کشائی کرتا ہے اور عوام سے خطاب کرتا ہے جسے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ مؤرخین کے مطابق سری لنکا کی تاریخ مختلف قسم کی جدوجہد سے بھری پڑی ہے اس لئے ۴؍ فروری کوان تمام جدوجہد، خاص طور پر انگریزوں سے آزادی کی، کو خاص طور پر یاد کیا جاتا ہے۔صدر اپنے خطاب میں گزشتہ سال ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں عوام کو بتاتا ہے نیز ملک جن مسائل سے دوچار ہے ان سے آگاہ کرتا ہے ۔ صدر سری لنکا کیلئے اپنی جان قربان کردینے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ ان کیلئے ۲؍ منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔گزشتہ چند برسوں میں سری لنکا کی فوج مضبوط ہوئی ہے اس لئے یوم آزادی پر آرمی، نیوی ، ایئر فورس، پولیس اور سول ڈیفنس فورس بھی پریڈ کرتی ہیں اور ملک کو بہتر بنانے اور امن و امان قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کرتی ہیں۔اس دن سری لنکا کی بحریہ کولمبو لائٹ ہاؤس سے ۲۵؍ توپوں کی سلامی دیتی ہے۔ یوم آزادی پر ۲۵؍ توپوں کی سلامی اس ملک کی روایت کا ایک اہم حصہ ہے۔n

sri lanka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK