Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگریزی میں وقت بتاتے ہوئے ’او کلاک‘ کہا جاتا ہے، کیوں؟

Updated: August 23, 2024, 5:06 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

وقت ایک پراسرار چیز ہے اور اس کے بارے میں ہمیں کافی کچھ معلوم نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بارے میں جاننے کا تجسس ہر فرد میں ہوتا ہے۔

O`clock is an abbreviation of "off the clock" which was coined by the Irish. Photo: INN
او کلاک،آف دی کلاک کا مخفف ہےجسے کہناآئرش باشندوں نے شروع کیا تھا۔ تصویر : آئی این این

وقت ایک پراسرار چیز ہے اور اس کے بارے میں ہمیں کافی کچھ معلوم نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بارے میں جاننے کا تجسس ہر فرد میں ہوتا ہے۔ مگر پیچیدہ اسرار سے قطع نظر کچھ اصطلاحات ایسی ہیں جو وقت کے ساتھ استعمال کی جاتی ہیں، مگر بہت کم افراد کو ان کا مطلب معلوم ہوتا ہے۔ اس سے ہٹ کر بھی ایک دلچسپ اسرار گھڑیوں سے جڑا ہے۔کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اگر آپ کسی کو انگریزی میں گھڑی پروقت بتائیںتو وقت کے ساتھ ’’ او کلاک‘‘کیوں کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
یہ ایک جملے کا مخفف ہے
 درحقیقت او کلاک ایک جملے کا مخفف ہے۔ماضی میں گھڑیاں بہت نایاب ہوتی تھیں اور بیشتر افراد سورج یا چاند کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے وقت کا اندازہ لگاتے تھے۔مگر سورج یا چاند کی پوزیشن سے جس وقت کا اندازہ لگایا جاتا، وہ اکثر گھڑیوں کے وقت سے مختلف ہوتا تھا۔تو اس وقت گھڑی سے وقت بتاتے ہوئے’’ آف دی کلاک ‘‘ (اب او کلاک) کہا جاتا تھا۔
 آئرش افراد نے اسے استعمال کرنا شروع کیا 
  بیشتر افراد کو لگتا تھا کہ پورا جملہ بولنے میں کافی وقت لگتا ہے تو۱۵۶۰ءمیں اس کا مخفف ’’او کلاک‘‘ کی شکل میں سامنے آیا۔ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ آئرش افراد نے اسے استعمال کرنا شروع کیا تھا جو بنیادی طور پر آف دی کا مخفف ہے۔اُس عہد میں او کلاک کے مقابلے اے کلاک بھی کہا جاتا تھا مگر یہ مخفف ۱۹؍ویں صدی میں دم توڑ گیا تھا۔
’اے ایم‘ اور ’پی ایم‘ کا مطلب
  اے ایم لاطینی جملے ante meridiem کا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہر سے پہلے یا بی فور نون ہےجبکہ پی ایم بھی لاطینی جملےpost meridiemکا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہر کے بعد یا آفٹر نون ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK