Inquilab Logo

پنکھے میں ۳؍ بلیڈ (پتّے) ہوتے ہیں ، کیوں؟

Updated: April 16, 2021, 7:15 AM IST | Mumbai

دنیا کے کئی ممالک میں ۴؍ اور ۵؍ بلیڈ والے پنکھے استعمال کئے جاتے ہیں لیکن یہ ایسے ممالک ہیں جہاں کی آب وہوا سرد ہے۔

Symbolic Image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس موسم میں اے سی اور کولر کا کاروبار کافی بڑھ جاتا ہے۔ گرمی سے نجات پانے کیلئے لوگ قسم قسم کی حکمت عملیاں اپناتے ہیں ۔ جہاں کھانے پینے کی چیزوں پر خاص توجہ دینی شروع ہوجاتی ہے وہیں گرمی سے نجات پانے کیلئے پنکھوں اور اے سی جیسی چیزوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔ 
 تاہم، گرمی کا موسم ہو یا نہ ہو لیکن ہر گھر میں پنکھے ضرور ہوتے ہیں ۔ گرمی سے فوری طور پر راحت پانے کا یہ ایک اہم، سستا اور آسان ذریعہ ہے۔ آپ سب کے گھروں میں پنکھا ضرور ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ اس میں ۳؍ یا ۴؍ بلیڈ کیوں ہوتے ہیں ؟
پانچ بلیڈ والے پنکھے کہاں استعمال ہوتے ہیں ؟
 واضح رہے کہ ہندوستان میں ۵؍ بلیڈ والے پنکھے شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں ۔ ہمارے ملک میں عام طور پر۳؍ اور ۴؍ بلیڈ والے پنکھے فروخت ہوتے ہیں ۔۵؍ بلیڈ والے پنکھے سرد ممالک میں استعمال ہوتے ہیں ۔ عام طور پر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ پنکھے میں بلیڈ جتنے زیادہ ہوں گے اس میں ہوا پھینکنے کی گنجائش اتنی زیادہ ہوگی۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ 
تینں بلیڈ کیوں ہوتے ہیں؟
 آئیے جانتے ہیں کہ ہمارے یہاں استعمال ہونے والے پنکھے میں ۳؍ بلیڈ کیوں ہوتے ہیں ۔ اس سے پہلے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک اچھے پنکھے کی خوبیاں کیا کیا ہوتی ہیں ؟
 ایک اچھے پنکھا دور تک تیزی سے ہوا پھینکتا ہے اور بہت ہی کم آواز کرتا ہے۔ پنکھا خریدتے وقت لوگ ان دو باتوں کا خاص خیال رکھتے ہیں ۔ 
 تکنیکی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پنکھے میں بلیڈ جتنے کم ہوں گے اس کی ہوا پھینکنے کی گنجائش اتنی زیادہ ہوگی۔ 
 اس کے متعلق ہونے والی تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ دور تک اور تیز ہوا پھینکنے کیلئے ۳؍ بلیڈ ہی بہترین خیال کئے جاتے ہیں ۔
 زیادہ بلیڈ والے پنکھے کے موٹر پر دباؤ پڑتا ہے اور اس سے اس کی ہوا پھینکنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ 
 اس کے باوجود کئی ممالک میں ۵؍ بلیڈ والے پنکھے استعمال ہوتے ہیں ۔ یہ ڈیزائن ان ممالک کی آب و ہوا پر منحصر ہے۔
 امریکہ ، کینیڈا اور سرد موسم والے دیگر ممالک میں ۴؍ یا ۵؍ بلیڈ والے پنکھے ہوتے ہیں ۔سرد موسم کی وجہ سے یہاں ہوا کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔ 
 تین بلیڈ والے پنکھے کے کئی فائدے ہیں ۔ یہ پنکھے ہندوستان جیسے گرم ممالک میں استعمال ہوتے ہیں ۔ چھت پر لگا ۳؍ بلیڈ والا پنکھا کمروں کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ کم بلیڈ ہونے کی وجہ سے ، اس کے موٹر پر دباؤ کم پڑتا ہے، اور یہ تیزی سے حرکت کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ، تیزی سے گھومنے کی وجہ سے اس سے بہت ہی کم آواز نکلتی ہے۔ 
 دلچسپ بات یہ ہے کہ ۳؍ بلیڈ والا پنکھا کم بجلی استعمال کرتا ہے، اور یہ جلدی خراب بھی نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK