Inquilab Logo

سال کا پہلا سورج گرہن ۲۱ ؍ جون ۲۰۲۰ء کو دیکھا گیا

Updated: June 26, 2020, 7:59 PM IST | Mumbai

امسال کا پہلا سورج گرہن ۲۱؍ جون ۲۰۲۰ء یعنی اتوار کو دیکھا گیا تھا۔ ہندوستان میں یہ گرہن صبح ۱۰؍ بجکر ۱۸؍ منٹ پر شروع ہوا تھا جبکہ دوپہر ایک بجکر ۴۸؍ منٹ پر ختم ہوا تھا۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

امسال کا پہلا سورج گرہن ۲۱؍ جون ۲۰۲۰ء یعنی اتوار کو دیکھا گیا تھا۔ ہندوستان میں یہ گرہن صبح ۱۰؍ بجکر ۱۸؍ منٹ پر شروع ہوا تھا جبکہ دوپہر ایک بجکر ۴۸؍ منٹ پر ختم ہوا تھا۔ یہ گرہن دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا تھا۔ اسے’’رِنگ آف فائر‘‘ (حلقۂ آتش) کا نام دیا گیا تھا کیونکہ اس کے دوران چاند، زمین اور سورج کے درمیان آگیا تھا اور سورج پر مکمل طور پر اس طرح چھا گیا تھا کہ سورج کا صرف بیرونی حصہ ہی نظر آرہا تھا۔ یہ بالکل ایک رِنگ یا چھلہ کی طرح تھا۔ رنگ آف فائر ہندوستان کے متعدد شہروں کے علاوہ پاکستان،کانگو، مرکزی افریقہ، ایتھوپیا، یمن اور چین میں نظر آیا تھا۔ ہندوستان میں دہرہ دون اور اتراکھنڈ کے چند شہروں میں یہ ’’رنگ آف فائر‘‘ کی طرح نظر آیا تھا جبکہ دیگر شہروں میں جزوی سورج گرہن تھا۔ متعدد شہروں میں آسمان پر بادل ہونے کی وجہ سے یہ گرہن نظر نہیں آیا تھا۔خیال رہے کہ زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے ۴۰۰؍ گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے ۴۰۰؍ گنا زیادہ ہے اس لئے چاند سورج کو مکمل طور پر نہیں چھپا پاتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK