Inquilab Logo

دنیا بھر میں امن کا پیغام ۲۱؍ ستمبر کو دیا جاتا ہے

Updated: September 25, 2020, 7:48 PM IST | Mumbai

عالمی یوم امن یعنی ’’انٹرنیشنل ڈے آف پیس‘‘ ہر سال ۲۱؍ ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد دنیا سے تشدد اور جنگ کو ختم کرنا ہے اور امن ا مان قائم کرنا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عالمی یوم امن یعنی ’’انٹرنیشنل ڈے آف پیس‘‘ ہر سال ۲۱؍ ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد دنیا سے تشدد اور جنگ کو ختم کرنا ہے اور امن ا مان قائم کرنا ہے۔سب سے پہلے یہ دن ۱۹۸۱ء میں منایا گیا تھا۔ ۲۰۱۳ء میں یو این (اقوام متحدہ) کے سیکریٹری جنرل نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی تھی کہ دنیا میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے سخت جدوجہد کریں کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ممالک کے درمیان تنازعات بھی بڑھتے جارہے ہیں ۔ اس دن اقوام متحدہ کے ہیڈ کوراٹرس (نیویارک) میں واقع ’’پیس بیل‘‘ (امن کا گھنٹہ) کو بجایا جاتا ہے۔یہ گھنٹہ افریقہ کے علاوہ دنیا کے تمام براعظموں کے بچوں کی جانب سے جمع کئے گئے سکوں کو پگھلا کر بنایا گیا ہے۔ یہ یونائیٹڈ نیشنز اسوسی ایشن آف جاپان کی جانب سے اقوام متحدہ کو تحفتاً دیا گیا ہے۔ اس گھنٹے کے ذریعے جاپان یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ جنگ سے انسانیت کو ایک بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے جبکہ دنیا کو امن کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال اس دن کا تھیم ’’کلائمیٹ ایکشن فار پیس‘‘ تھا۔ امسال کا تھیم ’’شیپنگ پیس ٹوگیدر‘‘ تھا۔ یواین کی ویب سائٹ کے مطابق ’’اس سال نے واضح کردیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں ۔ ہم سب کا ایک ہی دشمن ہے، اور وہ ہے کورونا وائرس۔ ہم سب کو مل کر اسے شکست دینا ہے اور امن کو ایک نیا رخ دینا ہے۔‘‘ زیر نظر تصویر ۲۰۰۹ء کی ہے جب بچوں نے عالمی یوم امن کی مناسبت سے پینٹنگ بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK