Inquilab Logo

سیمانو سینٹا تہوار کا اختتام ۳؍ اپریل کو ہوا

Updated: April 09, 2021, 7:15 AM IST | Mumbai

سیمانو سینٹا ایک تہوار کا نام ہے جو ایسٹر سے قبل پورے ہفتے منایا جاتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک یہ تہوار بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں ۔ تاہم، اسپین میں اس کا اہتمام خاص طور پر کیا جاتا ہے۔

Symbolic Image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

سیمانو سینٹا ایک تہوار کا نام ہے جو ایسٹر سے قبل پورے ہفتے منایا جاتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک یہ تہوار بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں ۔ تاہم، اسپین میں اس کا اہتمام خاص طور پر کیا جاتا ہے۔ یہاں اسے ’’مقدس ہفتہ‘‘ کہا جاتا ہے جو پیر سے شروع ہوتا ہے، اور سنیچر کو ختم ہوتا ہے جبکہ اتوار کو ایسٹر ہوتا ہے۔ امسال ایسٹر ۴؍ اپریل کو منایا گیا جبکہ مقدس ہفتہ کی میعاد ۲۹؍ مارچ سے ۳؍ اپریل تک تھی۔ اس ہفتے میں اسپین کی تقریباً ہر سڑک اور گلی میں مختلف قسم کی ریلیاں اور اجلاس کا انعقاد کرکے حضرت عیسیٰؑ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس ہفتے میں سڑکوں اور گلیوں پر کارپٹ نما رنگولیاں بنائی جاتی ہیں اور بائبل کے مناظر کو حقیقت کا رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔گزشتہ سال کی طرح امسال بھی کورونا وائرس کی سبب اسے بڑے پیمانے پر نہیں منایا گیا لیکن پھر بھی اس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔ مؤرخین کے مطابق مقدس ہفتہ منانے کا آغاز قرون وسطیٰ میں عیسائیوں نے کیا تھا، لیکن بعد کی صدیوں میں اس میں کئی تبدیلیاں کی گئیں ۔ پہلے اس تہوار کو لوگ اپنے اپنے گھروں اور محلوں میں رہتے ہوئے مناتے تھے مگر اب اس کا انعقاد بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے جس میں رنگوں اور موم بتیوں کی ایک بڑی تعداد استعمال کی جاتی ہے۔ شام میں سیکڑوں افراد موم بتیاں روشن کرکے سڑکوں پر اترتے ہیں ، اسی طرح دن میں رنگوں کے ذریعے بھائی چارگی کا پیغام دیا جاتا ہے۔ اس میں بعض افراد مخصوص قسم کا لباس بھی پہنتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK