Inquilab Logo

دنیا نے ۴؍ مئی کو فائر فائٹرس کو خراج تحسین پیش کیا

Updated: May 08, 2020, 9:02 PM IST | Mumbai

انٹرنیشنل فائر فائٹرس ڈے( فائر فائٹرس کا عالمی دن) ہر سال ۴؍ مئی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن زندگیاں بچانے کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے بہادر فائر فائٹرز سے موسوم ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

انٹرنیشنل فائر فائٹرس ڈے( فائر فائٹرس کا عالمی دن) ہر سال ۴؍ مئی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن زندگیاں بچانے کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے بہادر فائر فائٹرز سے موسوم ہے۔ اس دن کو منانے کی ابتداء ۱۹۹۹ء میں ہوئی تھی۔ اسی سال آسٹریلیا میں جنگلات کی آگ پر قابو پاتے ہوئے ۵؍ فائر فائٹرس جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد یہ دن منانے کیلئے اقوام متحدہ میں قرار داد منظور کی گئی۔ اس عالمی دن کو منانے کا مقصد ان جانبازوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو دوسری کی زندگی بچانے کیلئے اپنی جان کی بھی پروا نہیں کرتے۔اس دن فائر فائٹرز کی ہمت و بہادری کو سلام پیش کرنے کیلئے کئی اداروں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس دن، سرخ اور نیلے رنگوں کے فیتوں کی خاص اہمیت ہوتی ہے جنہیں ۵؍ سینٹی میٹر لمبائی میں کاٹا جاتا ہے اور دونوں کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ سرخ ربن آگ کو جبکہ نیلا رنگ پانی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ربن لوگ اپنے سینے، آستین، کاروں ، ٹوپیوں ، گھروں کی کھڑکیوں ،موٹر سائیکل کے آئینوں اور درختوں پر لگاتے ہیں ۔ اس دن کئی ممالک میں قوم تعطیل بھی ہوتی ہے اور لوگ فائر فائٹرس کی ہمت کو سلام کرنے کیلئے بڑے بڑے پارکس اور مشہور مقامات پر ریلی نکالتے ہیں ۔ اس دن سینٹ فلورین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ سیٹ فلورین دنیا کے پہلے فائر فائٹرس تھے جنہوں نے اپنی ذہانت سے ایک پورے گاؤں کو آگ لگنے سے بچا لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK