Inquilab Logo

دنیا نے ۷؍ مئی کو سال کا آخری ’’سپر مون‘‘ دیکھا

Updated: May 16, 2020, 5:47 AM IST | Mumbai

ماہرین نے امسال ۳؍ ’’سپر مون‘‘ کی پیشگوئی کی تھی۔ ۲۰۲۰ء کا پہلا سپر مون ۹؍ مارچ کو دیکھا گیا تھا۔ دوسرا سپر مون جسے ’’پنک سپر مون‘‘ کا نام دیا گیا تھا ۸؍ اپریل کو دیکھا گیا تھا جبکہ ۷؍ مئی کو دنیا نے سال کے تیسرے اور آخری ’’سپرمون‘‘ کا نظارہ کیا۔

Photo: PTI
تصویر: پی ٹی آئی

ماہرین نے امسال ۳؍ ’’سپر مون‘‘ کی پیشگوئی کی تھی۔ ۲۰۲۰ء کا پہلا سپر مون ۹؍ مارچ کو دیکھا گیا تھا۔ دوسرا سپر مون جسے ’’پنک سپر مون‘‘ کا نام دیا گیا تھا ۸؍ اپریل کو دیکھا گیا تھا جبکہ ۷؍ مئی کو دنیا نے سال کے تیسرے اور آخری ’’سپرمون‘‘ کا نظارہ کیا۔ اسے ’’فلاور مون‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ سپرمون ایسے چاند کو کہتے ہیں جو معمول کے برعکس زمین سے ۱۰؍ فیصد زیادہ قریب آجاتا ہے۔ ایسے میں چاند بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ مئی میں جو چاند مکمل ہوتا ہے اسے ’’فلاور مون‘‘ کہا جاتا ہے۔شمالی نصف کرہ میں مئی میں کئی خاص اور خوبصورت جنگلی پھول کھلتے ہیں ۔ خیال رہےکہ یہ پھول صرف اسی مہینے میں کھلتے ہیں اس لئے مئی میں مکمل ہونے والے چاند کو ان پھولوں سے موسوم کیا گیا ہے۔ تاہم، اسے اور بھی کئی ناموں سے جانا جاتا ہے جسے ’’مدرز مون‘‘، ’’کارن پلانٹنگ مون‘‘ اور ’’مِلک مون۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK