Inquilab Logo

گاڑیوں کے شیشوں پر چھوٹے چھوٹے سیاہ نقطے ہوتے ہیں ، کیوں؟

Updated: January 08, 2021, 4:15 AM IST | Mumbai

آپ نے کبھی گاڑیوں کے شیشوں پر ننھے سیاہ نقطے دیکھے ہیں ؟ واضح رہے کہ یہ ہر گاڑی میں نہیں ہوتے لیکن گزشتہ چند برسوں میں یہ عام طور پر کئی گاڑیوں میں نظر آنے لگے ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

آپ نے کبھی گاڑیوں کے شیشوں پر ننھے سیاہ نقطے دیکھے ہیں ؟ واضح رہے کہ یہ ہر گاڑی میں نہیں ہوتے لیکن گزشتہ چند برسوں میں یہ عام طور پر کئی گاڑیوں میں نظر آنے لگے ہیں ۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ شیشوں پر ڈیزائن کے مقصد سے یا انہیں پرکشش بنانے کیلئے نہیں لگائے جاتے بلکہ انہیں ایک خاص مقصد کے تحت لگایا جاتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ کس لئے ہوتے ہیں ؟خیال رہے کہ ونڈ شیلڈ، گاڑیوں کے دروازوں کے شیشے یا پیچھے کے شیشے میں یہ نقطے چاروں جانب موجود ہوتے ہیں لیکن پورے شیشے کو نہیں ڈھکتے۔ 
 پہلے یہ جان لیں کہ۱۹۵۰ء کی دہائی کے بعد سے اب تک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں شیشوں کو نصب کرنے کیلئے ’’گلو‘‘ یا کسی اور لیس دار سیال کا استعمال کررہی ہیں ۔ کمپنیاں اس کا سیال کا نام مخفی رکھنے کو ترجیح دیتی ہیں ۔ یہ گلو یا سیال اپنا کام بخوبی کرتے ہیں مگر گاڑیوں کو مزید خوبصورت بنانے زیادہ کامیاب نہیں سمجھے جاتے۔ اسی لئے شیشوں کی چاروں جانب ربڑ کی ایک پٹی لگائی جاتی ہے، جو اصل میں شیشے کو مضبوطی سے اپنی جگہ قائم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ 
 خاص بات یہ ہےکہ یہ گلو یا سیال کو پینٹ سے تیار کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ پھٹتے نہیں اور سیال کو اپنی جگہ پر چپکے رہنے میں مدد ملتی ہے اور شیشے نہیں نکلتے۔اسی طرح یہ شیشوں کی شفافیت پر سیاہ لکیر (شیشوں کے چاروں جانب) کے ذریعے ڈیزائن کو بھی بہتر بناتے ہیں ۔ 
 اس سیاہ لکیر کی پٹی کو (جواَب نقطوں کی صورت میں شیشوں کی چاروں جانب ہوتی ہے) ’’ہاف ٹو پیٹرن‘‘ کہا جاتا ہے۔یہ نقطے درحقیقت درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا کام کرتے ہیں ۔جب تیز دھوپ میں گاڑی کھڑی ہوتی ہے یا سفر کرتی ہے تو شیشے گرم ہونے لگتے ہیں ، مگر سیاہ رنگ والا حصہ باقی حصے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گرم ہوتا ہے اور یہ نقطے اس گرمی کو یا درجہ حرارت کو اس طرح تقسیم کرتے ہیں کہ گاڑی کے شیشے گرمی سے متاثر نہ ہوسکیں ۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK