Inquilab Logo

طلبہ کے تعلیمی سفر میں یہ ’’۵؍ ایپس‘‘ یقیناً مددگار ثابت ہوں گے

Updated: June 19, 2020, 4:28 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ٹیکنالوجی کے دور میں اب معلومات حاصل کرنا مشکل نہیں رہ گیا ہے۔ پہلے معلومات حاصل کرنے کیلئے لوگ کتب خانوں کا رخ کرتے تھے اور مختلف کتابیں پڑھتے تھے مگر اب معلومات حاصل کرنے کیلئے محض ایک اسمارٹ فون چاہئے اور انٹرنیٹ کا کنکشن۔ آپ نے گوگل سے سوال پوچھا اور اس نے آپ کو جواب کے علاوہ مزید کئی آپشنز بھی دے دیئے۔ ایک طالب علم اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ اسلئے وہ انٹرنیٹ پر تعلیمی مشمولات تلاش کرتا ہے اور انہیں ذہن نشین کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسمارٹ فون اور ایپس کی آمد نے ان چیزوں کو مزید آسان بنادیا ہے۔ طلبہ نصابی تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ فون میں چند ایپس ڈاؤن لوڈ کرکے ان سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ہوم ورک سے لے کر پروجیکٹس اور جنرل نالج کوئز کی تیاری تک طلبہ مختلف ایپس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ یوں تو پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر آپ کو بے شمار تعلیمی ایپس مل جائیں گے۔ تاہم، آج جانئے ۵؍ مددگار ایپس کے بارے میں۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ٹیکنالوجی کے دور میں اب معلومات حاصل کرنا مشکل نہیں رہ گیا ہے۔ پہلے معلومات حاصل کرنے کیلئے لوگ کتب خانوں کا رخ کرتے تھے اور مختلف کتابیں پڑھتے تھے مگر اب معلومات حاصل کرنے کیلئے محض ایک اسمارٹ فون چاہئے اور انٹرنیٹ کا کنکشن۔ آپ نے گوگل سے سوال پوچھا اور اس نے آپ کو جواب کے علاوہ مزید کئی آپشنز بھی دے دیئے۔ ایک طالب علم اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ اسلئے وہ انٹرنیٹ پر تعلیمی مشمولات تلاش کرتا ہے اور انہیں ذہن نشین کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسمارٹ فون اور ایپس کی آمد نے ان چیزوں کو مزید آسان بنادیا ہے۔ طلبہ نصابی تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ فون میں چند ایپس ڈاؤن لوڈ کرکے ان سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ہوم ورک سے لے کر پروجیکٹس اور جنرل نالج کوئز کی تیاری تک طلبہ مختلف ایپس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ یوں تو پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر آپ کو بے شمار تعلیمی ایپس مل جائیں گے۔ تاہم، آج جانئے ۵؍ مددگار ایپس کے بارے میں۔

فوٹو میتھ
 ریاضی ایک ایسا مضمون ہے جس کا نام سن کر تقریباً ہر طالب علم گھبرا جاتا ہے۔ اسے آسان بنانے کیلئے بہت سے ایپس بنائے گئےہیں تاکہ طلبہ کو سہولت ہو اور وہ اس مضمون سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ اس کی تیاری دیگر تمام مضامین ہی کی طرح کریں اور امتحانات میں اچھے سے اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے کی کوشش کریں ۔ یوں تو پلے اسٹور (اینڈرائڈ) اور ایپ اسٹور (آئی او ایس) پر بہت سے ایسے ایپس دستیاب ہیں جن کی مدد سے طلبہ ریاضی کے پیچیدہ سوالات نہ صرف حل کرسکتے ہیں بلکہ انہیں سمجھ بھی سکتے ہیں ۔ تاہم، ان میں سب سے منفرد ایپ ’’فوٹو میتھ‘‘ ہے۔ متعدد ریاضی دانوں نے اس ایپ کو بہترین قرار دیا ہے۔ اس میں طالب علم کو ریاضی کا سوال لکھ کر یا پرنٹ کرکےاس کی تصویر ’’فوٹو میتھ‘‘ ایپ پر کھینچیں ، پھر یہ ایپ نہ صرف آپ کو وہ سوال سمجھائے گا بلکہ ’اسٹیپ بائے اسٹیپ‘ اسے حل کرنے کا طریقہ بھی بتائے گا۔ اسے استعمال کرنے کیلئے اسمارٹ فون کا انٹرنیٹ سے کنکٹ ہونا ضروری نہیں ہے۔
سائنس تھری سکسٹی
 سائنس بیشتر طلبہ کا پسندیدہ مضمون ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اور انجینئر بننے والے طلبہ کو اس مضمون میں خاصی دلچسپی ہوتی ہے۔ متعدد طلبہ ایسے بھی ہوتے ہیں جو سائنسداں بننا چاہتےہیں ، ایسے میں انہیں چاہئے کہ وہ اسکول میں سائنس پڑھنے کے علاوہ کچھ وقت اپنے طور پر بھی سائنس کی معلومات حاصل کرنے کیلئے مخصوص کریں ۔ سائنس ۳۶۰؍ ایک ایسا ایپ ہے جو طلبہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے نہایت ہی دلچسپ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ ایپ سائنس ۳۶۰؍ نالج نیٹ ورک اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ اس ایپ سے اسکول کے ساتھ کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ یہ ایپ بہت سادہ ہے۔ ایک چھوٹی جماعت کا طالب علم بھی اسے آسانی سے آپریٹ کرسکتا ہے۔ اس میں سائنس کی مناسبت سےتمام تصاویر، گرافکس اور ویڈیوز ہیں جو کافی ہائی کوالیٹی کی ہیں ۔ کسی بھی تصویر پر کلک کرنے پر اس کی تفصیلات واضح ہوجاتی ہے۔
یوڈی می
 ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ یوڈی می طلبہ کیلئے ایک بہت ہی کارآمد ایپ ہے۔ اس ایپ پر مختلف مضامین، سائنس سے لے کر بزنس اور ڈرائنگ سے لے کر پرسنل ڈیولپمنٹ کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹیوٹوریلس اور ویڈیوز موجود ہیں جنہیں ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی صحت کا بھی خیال رکھ سکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ مضمون کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس دوران اگر آپ کو کوئی چیز سمجھ میں نہیں آتی یا کوئی کانسپٹ مشکل محسوس ہوتا ہے تو آپ ایپ پر موجود انسٹرکٹر یا دیگر طلبہ کی مدد لے سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ، اگر آپ کے پاس ایک نیا اور بہتر ایپ بنانے کا آئیڈیا ہے تو یوڈی می کے ماہرین اسے بنانے کیلئے آپ کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں آپ کو ۲۴؍ گھنٹے کوئی ایکسپرٹ ملے گا جو آپ کی مدد کرے گا۔ اس ایپ پر آپ مباحثہ بھی کرسکتے ہیں ۔ اگر آپ کو سروے کرنا ہے تو آپ کو اس ایپ پر یہ سہولت بھی ملے گی۔
مائے ہوم ورک اسٹوڈنٹ پلانر
 یہ ایپ، اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ اس لئے آئی فون اور اینڈرائڈ کے فونز استعمال کرنے والے طلبہ اس سے بآسانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔اس ایپ پر اپنا ذاتی ٹائم ٹیبل بناکر اس کی مدد سے پڑھائی کرسکتے ہیں ۔ اس سے آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کو ہوم ورک کب کرنا ہے، کون سے مضمون کا ہوم ورک کرنا ہے، آپ کا کون سا ٹیسٹ ہونے والا یا کون سا پروجیکٹ آپ کو مکمل کرنا ہے۔ یہ تمام معلومات آپ کو اس ایپ میں صرف ایک مرتبہ فیڈ کرنی ہوں گی اس کے بعد وہ مقررہ وقت پر آپ کو یاد دلادے گا کہ آپ کو کب کیا کرنا ہے۔ اس کی مدد سے طلبہ اپنے کاموں کو آرگنائز کرسکتے ہیں ۔ اس طرح انہیں کوئی بھی چیز یاد رکھنےکی ضرورت نہیں پڑے گی اور اگر وہ کوئی چیز بھول جائیں گے تو انہیں اس ایپ کے ذریعے یاد آجائے گا۔ اس ایپ پر ایک مرتبہ آئی ڈی بنالینے کے بعد آپ اسے دیگر کسی بھی اسمارٹ فون، ٹیبلٹ حتیٰ کہ ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
کوئز لیٹ
 اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کیلئے بیشتر طلبہ بے چین رہتے ہیں ۔ ایسے طلبہ جنرل نالج کوئز میں حصہ لیتے ہیں ۔ متعدد طلبہ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں کوئز میں حصہ نہیں لینا ہوتا مگر وہ ہر وقت اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں ۔ انہیں جنرل نالج کی کوئی کتاب مل جائے یا اخبار میں کوئی کالم، وہ اسے پڑھے بغیر چین سے نہیں بیٹھتے۔ یوں تو پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر بہت سے جنرل نالج ایپ ہیں لیکن کوئز لیٹ استعمال کرنے میں آسان ہے جس میں جنرل نالج کے ہزاروں سوال فیڈ ہیں ۔ وقتاً فوقتاً اس میں اضافہ کیا جاتا رہتا ہے۔ یہ بہت ہی پرکشش ایپ ہے جو ہر عمر کے طالب علم کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ کوئز لیٹ اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کرتا ہے کہ اسے استعمال کرنے کے بعد ۹۰؍ فیصد طلبہ کے نتائج بہتر آتے ہیں ۔ یہ ایپ طلبہ کو دلچسپی کا سامان فراہم کرتا ہے اور پڑھائی کو آسان بنا کر پیش کرتا ہے۔ اس پر ہر مضمون کے سوالات موجود ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK