EPAPER
Updated: April 23, 2021, 7:15 AM IST | Mumbai
انگریزی زبان کا عالمی دن اور ہسپانوی زبان کی عالمی دن ہر سال۲۳؍ اپریل کو منایا جاتا ہے۔
انگریزی زبان کا عالمی دن اور ہسپانوی زبان کی عالمی دن ہر سال۲۳؍ اپریل کو منایا جاتا ہے۔ یہ دونوں دن اقوام متحدہ (یو این) کے محکمہ پبلک انفارمیشن نے۲۰۱۰ء میں کثیر لسانی اور ثقافتی تنوع کو منانے کے ساتھ پوری تنظیم میں تمام چھ سرکاری زبانوں کے مساوی استعمال کو فروغ دینے کیلئے مختص کیا تھا۔ انگریزی زبان کے دن کیلئے اپریل کا انتخاب اس لئے کیا گیا تھا کہ یہ وہ تاریخ ہے جسےروایتی طور پر ولیم شیکسپیئر کی سالگرہ اور وفات دونوں کے طور پر منایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی دیگر پانچ سرکاری زبانوں کے جشن کیلئے دیگر تاریخوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ عربی کیلئے ۱۸؍ دسمبر، چینی کیلئے ۲۰؍ اپریل، فرانسیسی کیلئے ۲۰؍ مارچ، روسی کیلئے ۶؍ جون اور ہسپانوی کیلئے ۲۳؍ اپریل۔ مذکورہ دن ملک بھر میں انگریزی اور ہسپانوی زبان کے فروغ کی اور دورہ حاضرہ میں اس زبان کی اہمیت کے متعلق عوام میں شعوراجاگرکرنے کیلئے مختلف قسم کے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا ایک مقصد انگریزی اور ہسپانوی زبان بولنے والے ممالک کو فروغ دینا بھی ہے۔ واضح رہے کہ انگریزی زبان کے معروف مصنف ، شاعر اور ڈراما نگار ولیم شیکسپیئر کی وفات ۲۳؍ اپریل ۱۶۱۶ء کو ہوئی تھی جبکہ ہسپانوی زبان کے نامور شاعر اور مصنف میگوئیل دسرو انتس کی وفات ۲۲؍ اپریل ۱۶۱۶ء کو ہوئی تھی۔ زیر نظر تصویر میں دائیں : ولیم شیکسپیئر اور بائیں میگوئیل دسروانتس میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔