Inquilab Logo

آج ماریشس اپنا قومی دن منا رہا ہے

Updated: March 12, 2021, 6:21 AM IST | Mumbai

یوم ماریشس ہر سال ۱۲؍ مارچ کو منایا جاتا ہے۔ بحر ہند میں واقع اس خوبصورت اور منفرد جزیرے کو عربوں نے دریافت کیا تھا۔

Representation Purpose Only- Picture INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

یوم ماریشس ہر سال ۱۲؍ مارچ کو منایا جاتا ہے۔ بحر ہند میں واقع اس خوبصورت اور منفرد جزیرے کو عربوں نے دریافت کیا تھا لیکن ۱۶؍ ویں صدی میں یورپی افراد نے اس پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد یہاں آزادی کی جدوجہد شروع ہوگئی تھی۔ ۱۲؍ مارچ ماریشس کا قومی دن بھی ہے۔ اس دن ماریشس میں دو اہم واقعات ہوئے تھے: ۱۹۶۸ء میں ماریشس نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی، اور ۱۹۹۲ء میں اسی تاریخ کو یہ ایک جمہوری ملک بن گیا تھا۔ ۱۲؍ مارچ کو پورے ملک میں تعطیل ہوتی ہے، اور ہر جگہ آزادی کی خوشیاں منائی جاتی ہیں ۔ یہاں کی سرکاری زبان انگریزی ہے جبکہ دار الحکومت پورٹ لوئس ہے۔ ۹۷۵ء میں جب عربوں نے اسے دریافت کیا تھا تو اس کا نام ’’دِینا عروبی‘‘ تھا۔ تاہم، ۱۷؍ ویں دی میں اسے نیدر لینڈس کے پرنس مورس وان ناسو سے موسوم کردیا گیا۔ اس ملک میں شرح خواندگی ۹۰؍ فیصد سے زائد ہے۔ یہاں طلبہ، معذور اور بزرگ شہریوں کیلئے عوامی نقل و حمل مفت ہے۔ یہ جزیرہ کئی اعتبار سے کافی منفرد ہے۔ یہاں ایک پرندہ ’’ڈوڈو‘‘ پایا جاتا ہے، اور یہاں کی فٹبال ٹیم کو عرف عام میں ’’ڈوڈو‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اسی طرح یہاں گلابی رنگ کا ایک کبوتر بھی پایا جاتا ہے، جو دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ہوتا۔ اس ملک کو اس کی خوبصورتی کے سبب مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔یہاں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جو سات رنگوں کے ریت کے ٹیلوں پر مشتمل ہے، جہاں ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK