Inquilab Logo

انڈین پریمیر لیگ کے ٹاپ ۵؍ اسکورر

Updated: March 31, 2023, 3:38 PM IST | Mumbai

ہندوستان اور رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان وراٹ کوہلی، جنہوں نے۲۰۱۳ء سے ۲۰۲۱ء تک بنگلور فرنچائزی کی قیادت کی، لیگ کے سب سے زیادہ رن بنانے والوںٹاپ پر ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا۱۶؍ واں سیزن کاآغاز۳۱؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنس (جی ٹی) اور ۴؍ بار کی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) کے میچ کے ساتھ ہوگایہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہے۔لیگ نے خود کو عالمی کرکٹ کے مقبول ترین ٹورنامنٹس میں سے ایک کے طور پر منوا لیا ہے۔ آئی پی ایل کی اب تک کی تاریخ میںکچھ بلے بازوں نے کئی برسوں میں مسلسل کارکردگی پیش کرکے ثابت کردیا ہےکہ وہ باقیوں سے بالاتر ہیں۔ دوسری جانب آج ٹاپ ۵؍ بلے بازوں کا ذکر ہوگا جن کے نام آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فہرست میں صرف ایک غیر ملکی بلے باز شامل ہے۔اس سے پہلے بھی ہم نے اسی جگہ پرایسی ہی فہرست دی تھی لیکن ہرسال اعدادوشمار بدلتے رہتے ہیں۔ 
 وراٹ کوہلی
 ہندوستان اور رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان وراٹ کوہلی، جنہوں نے۲۰۱۳ء سے ۲۰۲۱ء تک بنگلور فرنچائزی کی قیادت کی، لیگ کے سب سے زیادہ رن بنانے والوںٹاپ پر ہیں۔ وراٹ کوہلی نے۲۱۵؍ اننگز میں۳۶ء۱۹؍ کے اوسط اور۱۲۹ء۱۴؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۶۶۲۴؍رن بنائے ہیں۔ وہ لیگ میں اب تک ۵؍ سنچریاں،۴۴؍نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ان میں سے۴؍ سنچریاں۲۰۱۶ء کے سیزن میں بنائی تھیں جہاں انہوں نے ریکارڈ۹۷۳؍ رن بنائے تھے۔وہ لیگ کے کامیاب بلے باز ہیں۔ 

 شکھر دھون
 ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے اوپنر شکھر دھون آئی پی ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے۳۵ء۰۷؍کے اوسط اور۱۲۶ء۳۴؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۶۲۴۴؍ رن بنائے ہیں۔ وہ پچھلے دو تین سیزن میں دہلی کیپٹلس کیلئے اہم ثابت ہوئے۔ اس سے قبل انہوں نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ سن رائزرس حیدرآباد کیلئے اوپننگ کرتے ہوئے مفید شراکت کی۔
 ڈیوڈ وارنر
 سن رائزرس حیدرآباد کے سابق کپتان ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ رن بنانے والے اور ریکارڈ پر تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے پچھلے۲۰۲۲ء ایڈیشن میں روہت شرما کے۵۸۷۹؍رن کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے ۱۶۲؍ اننگز میں۴۲؍ کے اوسط اور۱۴۰ء۶۹؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۵۸۸۱؍ رن بنائے ہیں۔ وہ اب تک لیگ میں۴؍ سنچریاں اور ۵۵؍ نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ وارنر اپنی بلے بازی کی مہارت کیلئے جانے جاتے ہیں اور ۳؍ مختلف سیزن ۲۰۱۵ء،۲۰۱۷ء اور ۲۰۱۹ء میں آئی پی ایل اورنج کیپ جیت چکے ہیں۔
 روہت شرما
 بطور کپتان۵؍آئی پی ایل ٹرافی جیتنے والے روہت شرما نے بھی بلے باز کے طور پر اچھی واپسی کی ہے۔ انہوں نے لیگ میں ۲۲۲؍ اننگز میں۳۰ء۳۰؍کے اوسط اور ۱۲۹ء۸۹؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۵۸۷۹؍ رن بنائے ہیں جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کا چوتھا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس میں ایک سنچری اور۴۰؍ نصف سنچریاں شامل ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکورناٹ آؤٹ ۱۰۹؍رن ہے۔ وہ۲۰۱۹ء سے ممبئی انڈینس کیلئے اوپننگ کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ اس سال بھی یہی کردار ادا کریں گے۔
 سریش رائنا
 مسٹر آئی پی ایل کے نام سے مشہور سریش رائنا نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرت پائی ہے۔ وہ۲۰۰؍اننگز میں ۳۲ء۱۵؍ کے اوسط اور۱۳۶ء۷۳؍ کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ۵۵۲۸؍رن بنانے والے ۵؍ویں نمبر پر ہیں۔ آئی پی ایل میں اپنے شاندار ریکارڈ کے باوجود وہ آئی پی ایل۲۰۲۲ء میگا نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے تھے۔ نیلامی سے پہلےسی ایس کے نے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK