Inquilab Logo

خلا میںخلاباز پنسل کے بجائے قلم (پین)استعمال کرتے ہیں،کیوں؟

Updated: March 10, 2023, 3:24 PM IST | Mumbai

خلابازکے معمولات زمین پر رہنے والے انسان اور ان کے معمولات سے قدرے مختلف ہوتے ہیں۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ خلا باز خلا میں لکھنے یا تحریری کام کیلئے پنسل کے بجائے قلم (پین) کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیوں؟

The tip of the pencil can break and spread here and there, which can pose a danger to humans
پنسل کی نوک ٹوٹ کر یہاں وہاں پھیل سکتی ہے جس سے انسان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

خلابازکے معمولات زمین پر رہنے والے انسان اور ان کے معمولات سے قدرے مختلف ہوتے ہیں۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ خلا باز خلا میں لکھنے یا تحریری کام کیلئے پنسل کے بجائے قلم (پین) کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیوں؟
ایک شبہ کا ازالہ
 ایسا اکثر کہا جاتا ہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے لاکھوں ڈالرز خرچ کرکے خلا میں لکھنے کیلئے ایک پین تیار کیا ہے جبکہ روسی خلا بازوں کی جانب سے سستی پنسل استعمال کی جاتی ہے۔مگر اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔خلا میں پنسل  کی بجائے پین کو ترجیح دینے کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔
خلا میں پین کا استعمال کیوں؟
 اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پنسل  خلائی سفر کیلئے موزوں نہیں۔عام استعمال کے دوران پنسل اور اس کی نوک اکثر ٹوٹ جاتے ہیںاور اس کی لکڑی اور گریفائٹ (نوک ) یہاں وہاں پھیل جاتے ہیں جو آکسیجن کے دباؤ والے خلائی کیپسول میں آتشزدگی کا باعث بن سکتے ہیں اور خلا بازوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ابتدا میں پنسل کا استعمال کیا گیا
  ایسا نہیں ہے کہ ناسا نے کبھی خلا میں پنسل  کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی۔۱۹۶۵ء میں ناسا نے ۳۴؍ خصوصی ڈیزائن والی پنسل تیار کی تھیں اور اسے توقع تھی کہ اس سے خلا بازوں کو لکھنے میں مدد ملے گی۔اس ایک پنسل کی قیمت ۱۲۸؍ ڈالرز(۱۰؍ ہزار ۴۵۹؍ روپے) تھی یعنی سستی نہیں تھی مگر ان کے استعمال کا تجربہ بدترین ثابت ہوا۔
اسپیس پین کی ایجاد
پال فشر نامی امریکی موجد اور سیاستداں نے اسپیس پین کو ایجاد کیا تھا۔عام پین کے مقابلے اس اسپیس پین میں کشش ثقل کے بجائے نوزل سے سیاہی کو نکالنے کیلئے کمپریسڈ نائٹروجن کو استعمال کیا گیا تھا۔
  اس کے نتیجے میں یہ خلا میں لکھنے کیلئے بہترین ڈیوائس بن گئی اور اس سے الٹا کھڑے ہونے یا زیر آب لکھنا بھی ممکن تھا۔امریکی خلائی ادارہ اسپیس پین سے اتنا متاثر ہوا کہ ایسے ۴۰۰؍ پین مستقبل کے مشنز کیلئے خرید لئے۔
روس نے بھی اسپیس پین استعمال کیا
 روایات کے برعکس ناسا نے اس پین کیلئے کوئی خرچہ نہیں کیا تھا جبکہ روس نے بھی پنسل کا استعمال چھوڑ کر پال فشر کے اسپیس پین خرید لئے۔پال فشر کی جانب سے امریکہ اور روس کے خلائی اداروں کو ایک اسپیس پین ۴۰؍ فیصد رعایت کے ساتھ ۲ء۳۹؍ ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔
پہلی بار اس پین کا استعمال کب ہوا
 پہلی بار اس پین کا استعمال ۱۹۶۸ء میں اپولو۔ ۷ ؍ مشن کے دوران کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے تمام خلائی مشنز کیلئے اسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK