• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وِز بُک (۱): ہمارا پرچم: ہر شہری کی اُمید اور اُمنگ کی علامت

Updated: August 16, 2024, 2:00 AM IST | Mumbai

’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے تحت امسال پورے ملک نے ۷۸؍ واں یوم آزادی منایا۔ ہندوستان کو برطانوی حکومت سے آزادی ملنے کے ۷۷؍ سال پورے ہوچکے ہیں۔ ۲۰۲۴ء کیلئے یوم آزادی کا تھیم ’’نیشن فرسٹ، الویز فرسٹ‘‘ (Nation First, Always First) تھا۔ جانئے قومی پرچم کے بارے میں چند دلچسپ باتیں:

Photo: INN
تصویر: آئی این این

(۱) پہلا پرچم ۱۹۰۶ء میں سودیشی تحریک کے دوران پہلی مرتبہ ’’پارسی باغاں اسکوائر‘‘ کلکتہ میں لہرایا گیا تھا جس میں سرخ، زرد اور سبز رنگ کی پٹیاں تھیں۔
(۲) ۱۹۱۷ء میں جو پرچم لہرایا گیا اس میں ۲؍  رنگوں(سبز اور سرخ) کی ۴؍ پٹیاں تھیں۔
(۳) ۱۹۲۱ء میں پنگلی ونکیا نامی مجاہد آزادی نے مہاتما گاندھی کو اپنا ڈیزائن کردہ پرچم دکھایا جس میں سفید، سبز اور سرخ پٹیاں تھیں جو ملک کی متنوع برادریوں کی نشاندہی کرتی تھی۔ مرکزی پٹی میں چرخے کی علامت تھی جو سوراج اور خود کفیلی کو ظاہر کرتی تھی۔
(۴)۱۹۳۱ء میں اسی پرچم میں تبدیلی کی گئی اور سرخ کو نارنجی رنگ سے تبدیل کردیا گیا۔
(۵) جولائی ۱۹۴۷ء میں چرخے کو چکر سے بدل دیا گیا، اور پرچم کو ’’ترنگا‘‘ نام دیا گیا۔ اس طرح ہمارا قومی پرچم مکمل ہوا۔
(۶) قومی پرچم، کمر کے نیچے نہیں پہنا جاسکتا، چاہے وہ کوئی لباس ہو یا یونیفارم۔
(۷) میڈم بھیکاجی کاما پہلی خاتون اور پہلی ایسی ہندوستانی تھیں جنہوں نے پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی سرزمین پر ہمارا قوم پرچم لہرایا تھا۔ وہ اس وقت جرمنی میں سوشلسٹ انٹرنیشنل سمٹ میں شرکت کیلئے گئی تھیں۔

اضافی معلومات
(۸) یوم آزادی پر ملک کا وزیر اعظم دہلی کے لال قلعہ سے قوم سے خطاب کرتا ہے۔
(۹) قومی پرچم ہاتھ سے بنائے گئے کپڑے پر بنایا جاتا ہے۔
(۱۰) اکتوبر ۲۰۲۳ء کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کا بلند ترین پرچم اٹاری واگھا بارڈر (امرتسر، پنجاب) پر نصب ہے جس کی بلندی ۴۱۸؍ فٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK