Inquilab Logo

کام پر سلامتی اور صحت کا عالمی دن ۲۸؍ اپریل کو مناتے ہیں

Updated: April 30, 2021, 7:00 AM IST | Mumbai

کام پر سلامتی اور صحت کا عالمی دن ’’ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ‘‘ ہر سال ۲۸؍ اپریل کو منایا جاتا ہے۔

Symbolic Image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کام پر سلامتی اور صحت کا عالمی دن ’’ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ‘‘ ہر سال ۲۸؍ اپریل کو منایا جاتا ہے۔ ۲۰۰۳ء میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے اس دن کو منانے کی اہمیت پر زور دیا تھا جس کا مقصد کام کے دوران کسی بھی قسم کے حادثے کو روکنا تھا، اور ملازمین میں اس تعلق سے شعور اجاگر کرنا تھا کہ وہ کام کے دوران اپنی سلامتی اور صحت کو ترجیح دیں ۔ اس دن نہ صرف ملازمین بلکہ کمپنیوں کے مالکان کو بھی یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ہاں کام کرنے والوں کی سلامتی اور صحت پر پہلے توجہ مرکوز کریں کیونکہ انسانی جانیں بہت قیمتی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے ترقی کی وجہ سے انسان کی جان کو اب پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ جب دنیا پروڈکشن کے دور میں تھی تب مینوفیکچرنگ سے جڑے کام کرنے کے دوران لوگ حادثات کا شکار ہوجاتے تھے، اور کئی معاملات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے لیکن اب ٹیکنالوجی کے دور میں ملازمین جسمانی تکالیف کا سامنا تو کرہی رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ وہ ذہنی طور پر بھی پریشان ہیں ۔ اس ترقی یافتہ دور نے انسانوں کو مختلف ذہنی بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند عشروں میں دنیا بھر میں ماہر نفسیات اور ذہنی امراض کے علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی مانگ اور تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر کمپنیاں اپنے ملازمین کو سازگار ماحول فراہم کرے، اور ان کی سہولیات کا خیال رکھے تو ان کی سلامتی اور صحت کو بہتر بنانا یقیناً ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK