Inquilab Logo

آج دنیا بھر میں نیند کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Updated: March 13, 2020, 3:12 PM IST | Mumbai

آج دنیابھر میں نیند کا عالمی دن ’’ورلڈ سِلیپ ڈے‘‘منایا جائے گا۔ یہ دن اس سال ۱۳؍ مارچ کو منایا جارہا ہے جبکہ ۲۰۲۱ء میں یہ ۱۲؍ مارچ کو منایا جائے گا۔ خیال رہے کہ نیند کا عالمی دن موسم بہار کے پہلے جمعہ کو منایا جاتا ہے۔

Representation Purpose Only- Picture INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

آج دنیابھر میں نیند کا عالمی دن ’’ورلڈ سِلیپ ڈے‘‘منایا جائے گا۔ یہ دن اس سال ۱۳؍ مارچ کو منایا جارہا ہے جبکہ ۲۰۲۱ء میں یہ ۱۲؍ مارچ کو منایا جائے گا۔ خیال رہے کہ نیند کا عالمی دن موسم بہار کے پہلے جمعہ کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد اچھی اور صحت مند نیند کے فوائد کی تلقین اور یاد دہانی ہے اور نیند کی کمی کے باعث صحت، تعلیم اور سماجی زندگی میں آنے والی پریشانیوں سے لوگوں کو باخبر کرنا ہے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ پوری دنیا میں اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں نیند کی دوا کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، وہاں اسے روکا جائے اور جو لوگ اسے استعمال کرتے ہیں ، انہیں اس کے نقصانات کے بارے بتایا جائے اور ان کی کاؤنسلنگ کرکے انہیں قدرتی طور پر سونے کی جانب راغب کیا جائے۔یہ دن ورلڈ سلیپ سوسائٹی کی ’’ورلڈ سلیپ ڈے کمیٹی‘‘ کی جانب سے منایا جاتا ہے۔ ۹۰ء کے عشرے میں بیشتر طبی ماہرین نے کہا تھا کہ صحت مند رہنے کیلئے انسان کیلئے سونا ضروری نہیں ہے جس کے سبب بہت سے افراد بے خوابی کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی صحت تیزی سے گرنے لگی تھی۔ یہ دیکھتے ہوئےمیڈیکل کمیونٹی اور ہیلتھ کیئر تنظیموں کے چند افراد نے مل کر اس دن کو منانے کا آغاز کیا تھا۔ پہلا ورلڈ سلیپ ڈے اٹلی میں منایا گیا تھا جہاں طبی ماہرین نے نیند کی اہمیت پر مباحثہ کیا تھا۔خیال رہے کہ ہر انسان کیلئے ۲۴؍ گھنٹے میں کم سے کم ۸؍ گھنٹہ سونا ضروری ہوتا ہے۔ طلبہ کو چاہئے کہ وہ نیند کی اہمیت کو سمجھیں اور وقت پر سوئیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK