Inquilab Logo

عالمی یوم شماریات ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ مناتے ہیں

Updated: October 23, 2020, 7:53 PM IST | Mumbai

عالمی یوم شماریات ’’ورلڈ اِسٹیٹِسٹِکس ڈے‘‘ ہر ۵؍ سال میں ایک مرتبہ ۲۰؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عالمی یوم شماریات ’’ورلڈ اِسٹیٹِسٹِکس ڈے‘‘ ہر ۵؍ سال میں ایک مرتبہ ۲۰؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کے منانے کا آغاز ۲۰؍ اکتوبر ۲۰۱۰ء کو ہوا تھا، پھر ۲۰۱۵ء میں دوسرا عالمی یوم شماریات منایا گیا جبکہ ۲۰؍ اکتوبر ۲۰۲۰ء کو تیسرا یوم شماریات منایا گیا۔ ۲۰۱۰ء کے اعداد وشمار کےمطابق دنیا کے ۱۰۳؍ ممالک نے یہ دن منایا تھا جن میں ۵۱؍ ایسے افریقی ممالک بھی شامل تھے جو ۱۸؍ نومبر کو ہر سال افریقی یوم شماریات مناتے ہیں ۔ ہندوستان، ماہر شماریات پرشانت چندر مہالانوبس کی سالگرہ کے موقع پر یعنی ۲۹؍ جون کو یوم شماریات مناتا ہے۔ اس سال کا تھیم ’’کنکٹنگ دی ورلڈ وتھ ڈیٹا وی کین ٹرسٹ‘‘ تھا۔ کورونا وائرس کی وباء کے سبب اس سال اس دن کو بڑے پیمانے پر نہیں منایا گیا۔ تاہم، آن لائن پلیٹ فارم پر شماریات کی عالمی برداری نے کانفرس میں شرکت کی تھی۔ فروری ۲۰۲۰ء میں اقوام متحدہ (یو این) کے ۴۱؍ ویں اجلاس میں یونائیٹڈ نیشنز اسٹیٹسٹیکلکمیشن نے شماریات کا دن منانے کی تجویز پیش کی تھی۔ کافی بحث کے بعد یو این نے اس دن کو ہر پانچ سال میں منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر میں اعداد وشمار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ آج بڑی کمپنی ہویا چھوٹی، کوئی نیا پروڈکٹ لانچ کرنا ہو یا کوئی نیا ادارہ شروع کرنا ہو، ہر شعبے میں اعدادوشمار کی بہت اہمیت ہے۔ کمپنیاں شماریات کا جائزہ لیتی ہیں ، ان پر بحث کرتی ہیں اور ان کی مدد سے بڑے بڑے فیصلے کرتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK