Inquilab Logo

صاف پانی تک رسائی ہر انسان کا حق ہے

Updated: March 26, 2021, 6:15 AM IST | Mumbai

پانی کا بین الاقوامی دن یا ’’عالمی یوم آب‘‘ (ورلڈ واٹر ڈے) ہر سال ۲۲؍ مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

Representation Purpose Only- Picture INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

پانی کا بین الاقوامی دن یا ’’عالمی یوم آب‘‘ (ورلڈ واٹر ڈے) ہر سال ۲۲؍ مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ا س لئے ہر اس ممکن طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہئے جس کے ذریعے غریبوں تک یہ سہولت پہنچائی جا سکے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی ہر فرد تک پہنچانا بے حد ضروری اور ہماری ذمہ داری ہے۔ اسی لئے ہر سال عالمی یوم آب منایا جاتا ہے۔ ہر سال ۲۲؍ مارچ کو اُن افراد کو یاد کیا جاتا ہے کہ جو آج تک پینے کے صاف پانی اور پانی کے نکاس کی مناسب سہولیات کے انتظار میں ہیں ۔ یو این کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں ۱ء۱؍ ارب افراد تک صاف پانی کی رسائی نہیں ہے، اور ۲ء۶؍ ارب انسانوں کو پانی کے نکاس کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں ۔ علاوہ ازیں ، روزانہ ۵؍ ہزار بچے عدم صفائی اور صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں ۔ اس دن کے منانے کا اعلان ۱۹۹۲ء میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اقوام متحدہ (یو این) کی ماحول اور ترقی کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کی سفارش پر ہوا تھا جس کے بعد ۱۹۹۳ء سے اسے باقاعدگی سے ہر سال منایا جانے لگا۔ اس دن، اسکول، کالجز، مختلف اداروں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے منفرد پرواگرم منعقد کرکے لوگوں کو صاف پانی اور اس کی حفاظت نیز ضرورت مندوں تک اسے پہنچانے کا پیغام دیا جاتا ہے۔ اس دن آپ بھی اپنے گھر کے افراد، رشتہ داروں اور دوستوں تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK