Inquilab Logo

ورلڈ زونوسس ڈے، متعدی امراض سے آگاہی کا دن

Updated: July 10, 2020, 8:05 PM IST | Mumbai

ورلڈ زونوسس ڈے ہر سال ۶؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔ زونوسس کا معنی ہوتا ہے،حیوانی مرض؛ حیوانوں سے پھیلنے والا مرض؛ چھوت کی ایسی بیماری جو جانوروں سے انسانوں کو لگ سکتی ہے۔ زونوسس متعدی امراض ہوتے ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ورلڈ زونوسس ڈے ہر سال ۶؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔ زونوسس کا معنی ہوتا ہے،حیوانی مرض؛ حیوانوں سے پھیلنے والا مرض؛ چھوت کی ایسی بیماری جو جانوروں سے انسانوں کو لگ سکتی ہے۔ زونوسس متعدی امراض ہوتے ہیں ۔ کورونا وائرس (کووڈ۱۹) اور ایبولا وائرس جیسی بڑی بیماریاں زونوس ہیں ۔اسی طرح سوائن فلو اور برڈ فلو بھی زونوس ہیں جو جانوروں سے انسانوں میں پھیل سکتے ہیں ۔ انسانوں کو ہونے والی زیادہ تر بیماریاں جانوروں سے پھیلتی ہیں ۔ یہ وائرس ، بیکٹیریا اور فنگائی کی صورت میں انسانوں کی جسم میں داخل ہوتی ہیں اور پھر دیگر انسانوں میں بھی پھیل جاتی ہیں ۔ واضح رہے کہ جب انسان جانوروں کو متاثر کرتا ہے ، تو اسے ریورس زونووسس کہتے ہیں ۔ ۶؍ جولائی ۱۸۸۵ء کو لوئی پاسچر نے ربیز وائر کے خلاف پہلی کامیاب ویکسین تیار کی تھی۔ یہ دن اسی واقعہ سے موسوم ہے۔ اس دن لوگوں میں جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے متعلق شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔ انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے خود کیسے محفوظ رہیں اور دیگر افراد کو بھی کس طرح اس سے محفوظ رکھیں ۔ زونوٹک بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ وقتاً فوقتاً صاف پانی اور صابن سے ہاتھ دھوتے رہیں ، خاص طور پر باہر سے آنے پر، مکھیوں اور مچھروں سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں ، کھانے کو اچھی طرح پکائیں اور اسے ہمیشہ ڈھانک کر رکھیں اور کوشش کریں کہ کوئی جانور آپ کو کھروچ نہ لگائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK