• Sat, 18 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ارجن بجلانی نے ’رائز اینڈ فال‘ جیت لیا، آروش بھولا پہلے رنر اپ قرار دیئے گئے

Updated: October 17, 2025, 6:12 PM IST | Mumbai

ناظرین نے اس فنالے کو ریئلٹی ٹی وی کی تاریخ کے سب سے زیادہ دلچسپ مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جو غیر متوقع موڑوں اور جذباتی لمحات سے بھرا ہوا تھا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

چھ ہفتوں تک چلنے والے سخت مقابلوں، ڈرامائی موڑ اور حکمت عملی پر مبنی گیم پلے کے بعد، ارجن بجلانی نے ریئلٹی شو ”رائز اینڈ فال“ کا خطاب جیت لیا ہے۔ انہیں بطور انعام ۱۰ء۲۸ لاکھ روپے سے نوازا گیا۔ گرینڈ فنالے میں سرفہرست چھ مدمقابل، دھناشری ورما، آکرتی نیگی، ارباز پٹیل، ارجن بجلانی، آروش بھولا اور نیندیپ شامل تھے۔ اس ایپی سوڈ میں پون سنگھ، آستھا گل، نیہا ککر، ٹونی ککر اور کنگ نے بھی پرفارم کیا۔ ان کے زبردست پرفارمنس کی وجہ سے مداحوں کا جوش و خروش بڑھ گیا جو بے تابی سے نتائج کا انتظار کر رہے تھے۔

آخری راؤنڈ میں ارجن، آروش اور ارباز حتمی مرحلے میں پہنچے۔ فاتح کا فیصلہ ایک منفرد موڑ سے ہوا: ہر فائنلسٹ کو اس مدمقابل کیلئے ووٹ دینا تھا جسے وہ ٹائٹل کا مستحق سمجھتے تھے۔ ووٹوں کی بنیاد پر، ارباز پٹیل باہر ہو گئے، جس کے بعد ارجن اور آروش کے درمیان سرفہرست مقام کیلئے مقابلہ ہوا۔ آروش کی بڑی فین فالوونگ اور یوٹیوب پر موجودگی کے باوجود، ارجن کی مسلسل بہتر کارکردگی اور پورے مقابلے کے دوران پرسکون حکمت عملی نے انہیں فتح دلانے میں مدد کی۔ آروش بھولا پہلے رنر اپ رہے جبکہ ارباز پٹیل نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان، سلمان، عامر اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ ، کیا کوئی کھچڑی پک رہی ہے؟

ناظرین نے اس فنالے کو ریئلٹی ٹی وی کی تاریخ کے سب سے زیادہ دلچسپ مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جو غیر متوقع موڑوں اور جذباتی لمحات سے بھرا ہوا تھا۔ ارجن نے ’رائز اینڈ فال‘ جیت کر ٹرافی اور انعامی رقم کے ساتھ شو میں اپنی ذہانت، ثابت قدمی اور حکمت عملی کی وجہ سے مداحوں اور ناقدین کی جانب سے بھی خوب تعریف وصول کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK