عرفان اب اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن ان کی فلمیں اور کردار میراث کے طور پر زندہ ہیں۔ عرفان نے اپنے کریئر میں بہت سی شاندار فلمیں دیں، جن میں سے ایک ’دی لنچ باکس‘ بھی ہے۔
انیل کپور۔ تصویر: آئی این این
عرفان اب اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن ان کی فلمیں اور کردار میراث کے طور پر زندہ ہیں۔ عرفان نے اپنے کریئر میں بہت سی شاندار فلمیں دیں، جن میں سے ایک ’دی لنچ باکس‘ بھی ہے۔۲۰۱۳ءمیں ریلیز ہونے والی اس فلم میں نواز الدین صدیقی اور نمرت کور نے بھی کام کیا تھا۔ اس فلم کے سیکوئل پر اب کام جاری ہے۔ پروڈیوسر گنیت مونگا نے حال ہی میں’دی لنچ باکس‘ کے سیکوئل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ عرفان کی جگہ کون بہترین اداکار ہوگا۔گنیت مونگا حال ہی میں کومل ناہٹا کے پوڈ کاسٹ، ’گیم چینجرز: دی پروڈیوسر سیریز پردیکھا گیا۔
گفتگو کے دوران، انہوں نے’دی لنچ باکس‘ پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے سیکوئل کے بارے میں، گنیت مونگا سے پوچھا گیا کہ وہ نوازالدین صدیقی کے مقابل کس اداکار کو کاسٹ کرنا چاہیں گی۔گنیت مونگا نے کہا کہ وہ ’دی لنچ باکس‘کے سیکوئل میں انیل کپور کو عرفان کے کردار میں کاسٹ کرنا چاہیں گی۔’دی لنچ باکس‘ کی کہانی ساجن فرنینڈس نامی ایک تنہا آدمی کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار عرفان نے ادا کیا تھا۔