Inquilab Logo

۳۲؍ہزار آٹو رکشا ڈرائیوروں کے خلاف محکمہ ٹریفک اور آر ٹی او کی کارروائی

Updated: April 27, 2024, 8:45 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

قریبی مسافت سے انکار کرنے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام۔ رکشا ڈرائیوروں کے لائسنس معطل کرنے کا سلسلہ شروع۔

Action is being taken against drivers who violate traffic rules. Photo: INN
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ تصویر : آئی این این

نقل و حمل کے شعبہ میں نظم و ضبط پیدا کرنے اور مسافروںکو سفر میں پیش آنے والی دقتوں اور پریشانیوں سے متعلق ملنے والی بارہا شکایتوں کے بعد ٹریفک پولیس اور آر ٹی او نے رکشا اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف قریبی مسافت سے انکار، بد کلامی اوربے رخی برتنے پر کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیاتھا جو اب بھی جاری ہے ۔ 
آر ٹی او اور ٹریفک پولیس نے مسافروں کی شکایت پر ۸؍ اپریل سے اب تک یعنی ۲۰؍ دنوں میں ۳۲؍ ہزار ۶۵۸؍ایسے رکشا ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سے جرمانہ وصو ل کیا ہے جنہوںنے قریبی مسافت سے نہ صرف انکار کیا بلکہ مسافروں کے ساتھ بد کلامی کی ہے۔ 
یہی نہیں آر ٹی اور اور ٹریفک پولیس مذکورہ بالا ایسے رکشا ڈرائیوروں کے لائسنس بھی معطل کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جنہوں نےکم فاصلہ کی مسافت طے کرنے سے انکار کیا اور مسافروں سے بدتمیزی کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: اردو اسکول کے کمرے انگریزی میڈیم کیلئے طلب، والدین میں بے چینی

اس کے علاوہ ٹریفک اور آر ٹی او نے ان رکشا ڈرائیوروں سے جرمانہ وصول کیا ہے جنہوں نے رکشا چلاتے وقت خاکی یونیفارم نہیں پہنا تھا، یا انشورنس یا گاڑی کے دیگرکے کاغذات ٹھیک طرح سے ترتیب نہیں دیئے تھے ۔ان میں وہ رکشا ڈرائیور بھی شامل ہیں جو میٹر سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں۔
آر ٹی او کے بقول ۳۲؍ ہزار سے زائد جن رکشا ڈرائیوروں کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے ان میں اکثر رکشا ڈرائیوروں نے مسافروں سے یا تو زائد کرایہ وصول کیا ہے ، یا کم مسافت طے کرنےسے انکار کیا ہے یا پھر مسافروں سے بد کلامی کی ہے۔ آر ٹی او کے بقول ان میں اکثر رکشا ڈرائیوروں کے لائسنس ۳؍ ماہ کے لئے معطل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ وہیں ممبئی ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ۵؍ ہزار ۲۶۸؍ رکشا ڈرائیور کے خاکی یونیفارم کے بغیر رکشا چلانے ، ۸؍ ہزار ۶۵۰؍ ڈرائیوروں کے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اور ۵؍ ہزار ۶۱۳؍ رکشا ڈرائیوروں کے خلاف دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK