• Sat, 18 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۴؍بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹٹمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Updated: October 17, 2025, 3:37 PM IST | Agency | Mumbai

۲۵؍سالہ تیراک ۲۰۲۸ء اولمپک میں واپسی کی تیاری کر رہی تھیں، اچانک اعلان کرکے سب کو حیران کردیا.

Arianna Tuttles. Photo: INN
آریارنے ٹٹمس۔ تصویر: آئی این این
آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق۴؍ مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ۲۵؍سالہ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ۱۸؍ سال سوئمنگ میں گزارے، ۱۰؍برس ملک کو دئیے۔ میں نے ہمیشہ سوئمنگ سے پیار کیا ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ آریارنے ٹٹمس کا کہنا تھا کہ کینسر کا خوف میرے لئے ٹرننگ پوائنٹ تھا میں دماغی طور پر متاثر ہوئی۔سوئمنگ کے علاوہ بھی میرے کئی ذاتی اہداف ہیں۔ اب میں زندگی کے نئے باب کے لئے بہت پُرجوش ہوں۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل آریارنے ٹٹمس کو کینسر کے ٹیومر کی سرجری کرانی پڑی تھی۔ 
آریارنے ٹٹمس نے پیرس اولمپکس میں ۲؍ سابقہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز کو ہرا کر ۴۰۰؍میٹر فری اسٹائل میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ ۱۹۶۴ءکے بعد آسٹریلیا کی پہلی سوئمر تھیں جنہوں نے بیک ٹو بیک اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔ آریارنے ٹٹمس نے ٹوکیو اور پیرس اولمپکس میں مجموعی طور پر ۸؍ میڈلز جیتے تھے۔ آریارنے ٹٹمس ۲۰۰؍اور ۴۰۰؍ میٹر فری اسٹائل میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ 
ان کا یہ فیصلہ آسٹریلیا کیلئے حیران کن ہے کیونکہ وہ لاس اینجلس ۲۰۲۸ء اولمپکس میں واپسی کا منصوبہ بنا رہی تھیں۔​سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، ٹِٹمس نے کہا ’’یہ بہت مشکل فیصلہ تھا، لیکن میں اس سے خوش ہوں۔ مجھے تیراکی سے ہمیشہ پیار رہا ہے۔ یہ میرا بچپن کا خواب تھا۔ لیکن کچھ وقت پول سے دور رہنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ زندگی میں کچھ چیزیں میرے لئے تیراکی سے بھی زیادہ اہم ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK